تازہ تر ین

ایف اے ٹی ایف سے متعلق دونوں بلز سینیٹ سے بھی منظور

ویب ڈیسک : فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق قانون سازی کے 2 بلز قومی اسمبلی میں منظور ہونے کے بعد سینیٹ میں بھی کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020 اور اقوامِ متحدہ (سیکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020 پر ووٹنگ کروائی گئی اور انہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

سیینٹ اجلاس سے قبل سینیٹر جاوید عباسی کی سربراہی میں سینیٹ کی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ترمیمی بل کو تفصیلی غور و خوص کرنے کے بعد منظور کیا گیا۔

ایوان میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020 جبکہ مشیر پارلیمانی امور نے بابر اعوان نے اقوام متحدہ (سیکیورٹی کونسل) (ترمیمی) بل 2020 پیش کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv