تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹیں کرنے پر 5 خواتین کو سزا

(ویب ڈیسک)مصر میں سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز پوسٹ کرنے کے جرم میں 5 نوجوان خواتین کو دو سال قید اور تین لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری عدالت نے خواتین کو سوشل میڈیا پر مصری معاشرے کی اقدار اور روایات پامال کرنے اور نازیبا ویڈیوز سے عوامی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں سزا سنائی ہے۔ پانچوں خواتین سوشل میڈیا ایپس ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرتی تھیں۔مصر میں سوشل میڈیا پوسٹس پر پہلی بار خواتین کو سزا سنائی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv