تازہ تر ین

وفاقی کابینہ کو120نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں بنانے کا حکم :سپریم کورٹ

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے وفاقی کابینہ سے ایک سو بیس نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری کا حکم دے دیاتفصیلات کے مطابق احتساب عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتی اور نئی عدالتیں بنانے سے متعلق وزارت قانون نے اپنی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔رپورٹ میں وزارت قانون نے ملک میں ایک سو بیس نئی عدالتیں قائم کرنے میں مالی اور قانونی بے بسی ظاہر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان عدالتوں کے لئے قانونی اور مالی ضروریات پوری کرنا ضروری ہیں۔جس پر عدالت نے سیکرٹری قانون کو وفاقی کابینہ سے منظوری لے کر ایک ماہ میں ججز تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی احتساب عدالتوں کیلئے انفراسٹرکچر بھی بنایا جائے۔دوران سماعت سپریم کورٹ میں اکیس سال سے نیب کے رولز ہی نہ بننے کا انکشاف ہوا، جس پر عدالت نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے نیب کو ایک ماہ میں رول بنا کر پیش کرنے کا حکم دیا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv