تازہ تر ین

محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا، جلد انگلینڈ روانہ ہوں گےا

(ویب ڈیسک)فاسٹ باولر محمد عامر کی انگلینڈ جاکر قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔محمد عامر کے پیر اور بدھ کو ٹیسٹ ہوئے اور ان کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔دوسری جانب محمد عامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ جائیں گے کیونکہ محمد عمران کے بھی دونوں کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔قواعد کے مطابق دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں، پی سی بی اب محمد عامر اور محمد عمران کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے۔امکان ہے کہ محمد عامر اور محمد عمران اگلے ایک دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے اور ڈربی میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے مرحلے سے بھی گزریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv