تازہ تر ین

پنجاب کے وزیر ِ جنگلات اسد کھوکھر مستعفی

ویب ڈیسک : پنجاب کے صوبائی وزیر برائے وائلد لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھوکھر سے وزارت جنگلی حیات کا قلمدان واپس لے کر انہیں پنجاب کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب  صوبائی وزیر وائلد لائف اینڈ فشریز اسد کھوکھرکا کہنا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹایا نہیں گیا بلکہ انہوں نے خود استعفیٰ دیا ہے۔

اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ وزارت کی مصروفیات میں حلقے کو وقت نہیں دے پا رہا تھا اس لیے استعفیٰ دیا۔

واضح رہے کہ  اسد کھوکھر 2018 میں لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی گئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔

 اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر شدید مخالفت سامنے آئی تھی ، جس کی وجہ سے کئی ماہ تک اسد کھوکھر کو وزیر بننے کے باوجود محکمہ نہیں ملا تھا، چند ماہ پہلے ہی انہیں جنگلی حیات کا محکمہ ملا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv