تازہ تر ین

ایف اے کپ سیمی فائنل:دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی الوادع،ارٓسنل کی شاندار فتح

(ویب ڈیسک)ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں ہی دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کا سفر تمام ہوگیا۔ سیمی فائنل میں آرسنل نے مانچسٹر سٹی کو 2-0 سے واضح شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

آرسنل نے ایف اے کپ کے فائنل کے لیے شاندار انداز میں رسائی حاصل کی۔ میچ سے قبل کسی کو یہ اندازہ نہ تھا کہ تگڑی ٹیم مانچسٹر سٹی آرسنل کے ہاتھوں یوں چاروں شانے چت ہوجائے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انگلش کلب آرسنل وہ واحد ٹیم ہے جس نے 21 مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل تک کوالیفائی کیا، جو آج تک کوئی دوسری ٹیم نہ کرسکی۔ دونوں ٹیمیوں کے دوران میچ شروع سے آخری سے سنسنی خیز رہا۔

دونوں جانب سے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے، تاہم صرف آرسنل کے پیری ایمرک نے مخالف پر اپنی دھاف بٹھا سکے اور دونوں گول اسکور کی۔

آرسنل کی ٹیم نے پہلے ہاف سے کھیل اپنی گرفت میں رکھا اور 19 ویں منٹ میں پیری ایمرک نے گول داغ کر آرسنل کو برتری دلا دی۔ پہلے ہاف میں آرسنل کو ایک صفر کی برتری رہی



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv