تازہ تر ین

پاکستان کی پہلی ورچوئل (آن لائن ) ایکسپو کے انعقاد کےلیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور وی ایکسپو کے درمیان معاہدہ

ویب دیسک :  پاکستان کی پہلی ورچوئل (آن لائن ) ایکسپو کے انعقاد کےلیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور وی ایکسپو کے درمیان معاہدہ !

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی پہلی ورچوئل ایکسپو کے درمیان معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی وی ایکسپو کے بانی نعیم ثاقب اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے معاہدے پر دستخط کیے اور مستقبل میں اکھٹے مل کر کام کرنے کا عزم کیا
اس موقع پر وی ایکسپو کے بانی نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ کرونا کے موجودہ حالات میں ورچوئل ایکسپو پاکستانی پراڈکٹس کو قومی اور بین اقوامی سطح پر متعارف کروانے کا ایک آسان ، محفوظ اور موثر ذریعہ ھے وی ایکسپو کے ذریعے لوگ گھر سے نکلے بغیر اپنے موبائل لیپ ٹاپ کے ذریعے ایکسپو اٹینڈ کر سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ورچوئل ایکسپو وزٹرز اور سٹال لگانے والے (exhibitors ) دونوں کے لیے فائدہ مند ہے یاد رہے اس جدید اور ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جانے والی پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل راول ایکسپو کا آغاز سات اگست کو ھو گا جو ۱۶ سولہ اگست تک جاری رہے گی اور وزٹرز کے لیے بلا معاوضہ ھے جس میں وہ پراڈکٹس کی تصاویر ویڈیوز دیکھنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے نمائندوں سے براہ راست ویڈیو چیٹ بھی کر سکیں گے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv