تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹلی سے بڑھ گئی، مزید 25 ہلاکتیں

ویب ڈیسک : ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5058 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 243599 تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہے جو دنیا میں کیسز کے اعتبار سے 12 ویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان میں تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہونے سے پاکستان کورونا مریضوں کے اعتبار سے دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔

اب تک پنجاب میں 1972، سندھ میں 1677 اور خیبر پختونخوا میں 1063 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 125 ، آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 34 افراد کا انتقال ہوا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv