تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پنجاب کی آٹا سرکاری قیمت پر فروخت کرنے کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن

لاہور: (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں آٹے کو سرکاری قیمت پر فروخت کرنے کے لیے محکمہ خوراک کو  24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک اور انتظامی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 24 گھنٹے میں20 کلو آٹے کی 860 روپے میں فروخت یقینی بنائی جائے اور انتظامی ادارے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی ذمے داریاں پو ری کریں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فلور ملز مالکان یا کوئی اور رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُدھر وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کہ 20کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل پرائس 837 اور ریٹیل پرائس 860 روپے ہے، فیئرپرائس شاپس اور سیل پوائنٹ بھی قائم کردیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع میں قیمتوں کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، محکمہ خوراک مکمل الرٹ ہے، فلور ملوں سے بھی رابطے میں ہیں، کہیں سے شکایت ملی تو فوری کارروائی ہو گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv