تازہ تر ین

پنجاب حکومت نے سسٹم کا بیڑا غرق کردیا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

(ویب ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان پرمشتمل سنگل بینچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اس دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو کے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں، پنجاب حکومت کا اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل دو اے اور آرٹیکل نو کی خلاف ورزی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتےہوئے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت کو عدالتی اختیارات کا بڑا شوق ہے، عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے، تمام سسٹم کابیڑا غرق کر دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ جن اتھارٹیز نے نوٹیفکیشن جاری اور منظور کیا ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے اور نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تو وزیر اعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv