تازہ تر ین

مانچسٹر: برطانوی حکومت نے پاکستان میں ویزا اور امیگریشن سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک : نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ 27 جولائی سے ویزا درخواست سینٹر میں دوبارہ سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

برطانوی حکام کا کہنا تھا کہ ’ویزا یا امیگریشن حاصل کرنے کے خواہش مند افراد آن لائن درخواستیں بھی جمع کراسکتے ہیں‘۔

برطانوی حکام نے واضح کیا کہ ویزا سینٹر کو کرونا حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولا جائے گا، صارفین سے گزارش ہے کہ وہ بھی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ درخواست گزار جنہیں انٹرویو کی تاریخ دے دی گئی تھی وہ دوبارہ سے آن لائن درخواست دے کر اپائٹمنٹ کی تاریخ حاصل کریں اور جن کی درخواست مکمل ہوگئی تھیں وہ ویزا سینٹر تشریف لے جائیں۔

ویزا سینٹر جانے والے کا درجہ حرارت اگر 38 ڈگری سے کم ہوگا یا اُسے کرونا کی علامات نہیں ہوں گی تو اُسے جانے کی اجازت دی جائے گی، علاوہ ازیں عمر رسیدہ افراد اور بچوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔

سینٹر جانے والے افرادکو ماسک کا استعمال، سماجی دوری کا لازمی خیال رکھنا ہوگا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کے لیے جراثیم کش اسپرے اور سینیٹائزر  کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کے پیش نظر برطانوی حکومت نے مارچ میں دنیا بھر میں موجود اپنے تمام ویزا اپیلیکیشن سینٹر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ جن درخواست گزاروں کو انٹرویو کی تاریخ دے دی گئی تھی انہیں بھی تاحکم ثانی سینٹر آنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ دوبارہ آن لائن درخواست جمع کروائیں۔

حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یکم جون سے ویزا درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ کرونا کی وجہ سے اس میں ایک ماہ کی تاخیر ہوئی اور خواہش مند افراد 27 جولائی بروز پیر سے درخواستیں جمع کراسکتے اور انٹرویو کے لیے تشریف لاسکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv