تازہ تر ین

ترکی کی قدیم عمارت ’آیا صوفیہ‘ مسجد میں تبدیل

ترکی:(ویب ڈیسک)کی قدیم عمارت ’آیا صوفیہ‘ کو مسجد میں تبدیل کردیا گیا۔ترک حکومت نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1935ء میں کمال اتاترک کابینہ کے’آیا صوفیا’ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ منسوخ دیا گیا ہے جبکہ اسے دوبارہ مسجد میں تبدیل کردیا ہے۔ترک کونسل اسٹیٹ کے نمائندے نعمان کرتولمس  نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے  کہا کہ ‘ترکی کی قومی خودمختاری کا معاملہ اور آیا صوفیہ کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا واحد اختیار صرف ترکی کا ہے،ہمیں اپنے معاملات میں کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv