تازہ تر ین

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

(ویب ڈیسک)ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ میچ باؤول، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مہمان ٹیم 2 پریکٹس میچ بھی کھیل چکی ہے۔ یہ میچ بایو سکیور مقام پر کھیلے گئے۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا، جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہی شیڈول ہےانگلیش ٹیم کا جب کہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ دوسری جانب مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تاحال کھاتہ کھولنے میں ناکام ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم2 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یوں بغیر کسی پوائنٹس کے ٹیبل پر 8ویں نمبر پر موجود ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv