تازہ تر ین

مون سون سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں موجود، شہر میں آندھی کا امکان

کراچی:(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش برسانے والاسسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں سمندر میں موجود ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سمندر سے زیادہ نمی لینے پر سسٹم زیادہ مضبوط ہوسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کراچی میں داخل ہونے سے قبل آندھی چل سکتی ہے جب کہ آج رات سے 8 جولائی کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔واضح رہےکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شام بھی طوفانی ہوائیں چلیں اور کئی مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv