تازہ تر ین

بچوں کو مویشی منڈیا نہ لائیں ، ماسک استعمال کریں: گورنمنٹSOP

ویب ڈیسک : ویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ مویشی منڈیا آبادی سے دور لگوائی جائیں گی، اجتماعی قربانی کو ترجیح دی جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بکرا منڈیوں میں جراثیم کش اسپرے کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا گزشتہ سال کا اجازت نامہ اس سال بھی قابل عمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اجتماعی قربانی کو ترجیح دی جائے، اور مویشی منڈیاں آبادی سے دور لگائی جائیں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے عید الاضحیٰ پر احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو مویشی منڈی نہ لے کرجائیں، گلیوں میں قربانی کے جانوروں کو نہ گھمائیں اور نہ ہی نمائش لگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، شہر کے باہر مویشی منڈیاں لگیں گی تاکہ شہری آبادی محفوظ رہے۔

ساتھ میں انہوں نے شہریوں کو تلقین کی کہ قربانی کی کھالیں مستحق افراد تک پہنچائیں۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ قربانی عبادت مقصودہ ہے، اس کا متبادل مالی صدقہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالات کو بنیاد بنا کر قربانی کے بجائے مالی صدقہ کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ روز سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس عید قربان پر سندھ میں مویشی منڈی نہ لگانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv