تازہ تر ین

شاہد آفریدی سید منور حسن کے انتقال پر افسردہ

پاکستانی سیاست ایک نڈر، وضع دار اور منافقت کو رد کرنیوالے رہنما سے محروم ہوگئی: سابق قومی کپتان

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ’’خدائے بزرگ و برتر سید منور حسن کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ پاکستانی سیاست ایک نڈر، وضع دار اور منافقت کو رد کرنے والے رہنما سے محروم ہوگئی‘‘۔

واضح رہے کہ سابق امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سید منور حسن بروز جمعۃ المبارک نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی ہسپتال میں 12:30 بجے دن 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، انہیں گزشتہ روز سپرد خاک کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv