تازہ تر ین

وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کے شدید ردِعمل پرمتحرک ہو گئے

عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر معاشی ٹیم سے رابطہ کرلیا ہے،عوام کو پریس کانفرنس میں حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر معاشی ٹیم سے رابطہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کے تاریخی اضافے پر عوام کی طرف دیے جانے والے ردعمل پر وزیراعظم عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر عمرایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کو ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کے احکامات دیے ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا گیا اس حوالے سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کو زیادہ ہائی لائٹ کریں۔ندیم بابر کو خطے کے دوسرے ممالک سے تقابلی جائزہ کی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔قبل ازیں ) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ماہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہ عالمی منڈی میں گزشتہ ماہ تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر بھی کم ہے۔اس لئے عالمی منڈی کے مقابلہ میں تیل کی قمیت میں اضافہ 31.58فی لیٹر بن رہا تھا جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 25.58روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قمیت فی لیٹر24.31روپے بن رہی تھی تاہم اس میں 21,31روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv