تازہ تر ین

لیور پول 30 سال بعد انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپئن بن گیا

رواں سیزن میں لیور پول نے 31 میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے

لندن (ویب ڈیسک ) انگلش پریمیر لیگ کا ٹائٹل لیورپول نے 30 سال بعد جیت لیا جس پر برطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا اور خوشی میں منچلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا۔ تفصیلات کے مطابق محمد صلاح کی ٹیم لیوپول نے آخری مرتبہ 1990ء میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک چیمپئن بننے میں ناکام تھا تاہم 30 سال بعد ایک مرتبہ پھر چیمپئن کا تاج لیور پول کے سر پر سج گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیورپول نے انگلش پریمیر لیگ میں اب بھی سات میچز کھیلنے ہیں لیکن پوائنٹس کے باعث وہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے اور مانچسٹر سٹی کیخلاف چیلسی کی جیت نے لیورپول کو 30سال بعد انگلش پریمیر لیگ کا چیمپین بنایا ہے، رواں سیزن میں لیور پول نے 31 میں سے 28 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

لیورل پول کی فتح پر شہر کے میئر کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی اپیل کے باوجود ہزاروں مداح جشن منانے کے لیے جمع ہوئے جبکہ لیور پول کے کئی کھلاڑیوں نے بھی جشن میں شرکت کی۔

برطانیہ بھر میں جشن کا سماں رہا، خوشی میں من چلوں نے آتش بازی کی اور خوب جشن منایا۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق بھی لیورپول کے مداح نکلے اور اس کی جیت پر گھر میں جشن منایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv