تازہ تر ین

لیاری ایکسپریس وے پرحادثہ: 4افرادجاں بحق

کراچی میں(ویب ڈیسک) لیاری ایکسپریس وے پرٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں4 افرادجاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔

کراچی لیاری ایکسپریس پر ٹریفک حادثہ تیزرفتار گاڑی  کے الٹ جانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں سڑک کے قریب موجود 4 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی میں موجود بچے سمیت 3 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے ڈرائیور سمیت کار میں موجود 2 افراد کو گرفتار کرلیا، کار ڈرائیور نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے مقام پراچانک ایک شخص سامنے آیا جسے بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوگئی۔

ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا کہ کار کا اسٹیئرنگ بائیں جانب مڑگیا جہاں کچھ لوگ سوئے ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانیوالے افراد شیرشاہ کے رہائشی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv