تازہ تر ین

کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، پراجیکٹ میں2.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئےکہ سی پیک کے تحت انرجی سیکٹرمیں ایک تاریخی دن، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدےکو حتمی شکل دیدی گئی، پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں

انہوں نے کہا کہ پاورسیکٹر کے کسی ایک آئی پی پی میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ میں2.4ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سی پیک منصوبوں پرکام تیزی سےجاری ہے ،اس سلسلے میں  فریقین سی پیک پربھرپورکام کررہےہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایچ ایم سی اورچینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے سے نئی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، دوسرے مرحلے میں لاکھوں نوجوانوں کوروزگار ملے گا اور معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ، سی پیک آج دونوں ممالک کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور ہر پاکستانی کی محبت کی عکاسی کرتا ہے، پاک چین مثالی دوستی سے سب مستفید ہورہے ہیں، سی پیک ہماری آہنی بھائیوں کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ تعلقات اقتصادی تعاون، باہمی شراکت داری میں بدل چکے ہیں ۔

عاصم باجوہ  کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سائنس و ٹیکنالوجی کا خصوصی کردار ہے، کورونا بھی سی پیک منصوبوں کو متاثر نہیں کرسکے گا، توانائی شعبے میں ایک منصوبہ مکمل ہوچکا، 9تکمیل کے مراحل میں ہیں، اربوں ڈالرز کے یہ منصوبے ملکی تقدیر بدلیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv