تازہ تر ین

لاہور:گلبرگ،ماڈل ٹاؤن سميت7علاقے مکمل سيل کرنیکافیصلہ

ویب ڈیسک : وزير صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے لاہور کے مزید 7 علاقوں کو سیل کرنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے وبا کا پھیلاؤ رکے گا۔

لاہور میں 24 جون کو اہم پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن ميں سختی کا فيصلہ کیا گیا ہے۔ شہر کے مزيد 7 علاقے آج جون 24 کی رات سے سيل کر ديئے جائيں گے۔ گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، اندرون شہر کے علاقے گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور گارڈن ٹاؤن ميں لاک ڈاؤن ہوگا۔

وزير صحت نے مزید کہا کہ صوبے ميں کرونا کيسز کی تعداد کم ہو رہی ہے، اسپتالوں ميں کرونا مريضوں کے ليے تيس سے پينتيس فيصد بستر خالی پڑے ہيں۔ وينٹی ليٹر اور آئ سی يو بيڈز کي تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے وبا کا پھیلاؤ رکے گا۔ 11 جون کو 1118 مریض تھے،اب 738رہ گئے ہیں۔ لاہور میں ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ اور وینٹی لیٹرز میں اضافہ کیا گیا ہے، سيالکوٹ، سرگودھا، رحيم يارخان ميں ايک ہفتے ميں ليبز فعال ہوجائيں گی، جب کہ پنجاب کے اسپتالوں کی استعداد بڑھا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv