تازہ تر ین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرعلی، حارث رؤف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں، تینوں کھلاڑیوں کا  ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔

پی سی بی کے مطابق دیگر دو کھلاڑی، عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کےعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے ہیں۔

اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv