تازہ تر ین

ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹنے سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12.گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات

لاہور(ویب ڈیسک ) ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا، لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا ہے، بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس کے باعث آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور ان کے چہروں پر تروتازگی آگئی۔بتایا گیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہنا ہے کہ جبکہ بارشوں کا آئندہ سلسلہ 24 جون کے بعد متوقع ہے۔ مزید برآں محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم، خشک رہنے اور کشمیر کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بالاکوٹ 2 اورکالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ وسطی اورجنوبی علاقے شدید گرم رہے۔ سب زیادہ درجہ حرارت ، دادو، موہنجوداڑو میں 47، نوکنڈی اورنورپورتھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv