تازہ تر ین

لاہور میں پٹرول کی قلت برقرار ، عوام اب بھی حصول کے لیے خوار

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں پٹرول کی قلت برقرار ہے، عوام اب بھی پٹرول کے حصول کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔ ادھر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔تفصیل کے مطابق پٹرول کی قلت شہریوں کے لیے کڑا امتحان بن چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کی گرفتاری اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپلائی تو بحال کی، مگر کھپت کے مقابلے میں بہت کم، اب بھی شہریوں کی پٹرول پمپس پر لمبی لائنیں دیکھنے میں آرہی ہیں۔پٹرول پمپس پر موٹر سائیکل سوار کو 100 سے 200 روپے جبکہ گاڑیوں کو ایک ہزار روپے تک پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کئی کئی گھنٹے پٹرول کے لیے خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ روٹی روزی کمائیں یا پٹرول ڈھونڈتے رہیں۔ادھر پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ نائب صدر چودھری نعمان مجید نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ لوگ پٹرول پمپ مالکان کو بحران کا ذمہ دار سمجھ رہے تھے لیکن اب وزیراعظم نے اصل ذمہ داروں کو سزائیں دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے 20 ہزار یومیہ کھپت والے پٹرول پمپ پر صرف 5 ہزار سے 8 ہزار لیٹر پٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv