تازہ تر ین

“انڈیا کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے” کور کمانڈرز کا اعلان

 

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ انڈیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور کشمیر میں اس کے مظالم اور دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کو ایکسپوز کیا جائے گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم کو قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں پر تشدد واقعات کی مسلسل کمی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ شرکا نے افغان امن عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اور اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ مغربی ہمسایہ ملک میں قیام امن کیلئے قومی اداروں کے ذریعے کوششیں کی جاتی رہیں گی۔کور کمانڈرز کانفرنس میں انڈیا کا جارحانہ رویہ بھی زیر بحث ا?یا، فورم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انڈین ڈیزائن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور انڈیا کی جانب سے کشمیر میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کرنے پر اسے ایکسپوز کیا جائے گا۔فورم میں پاک فوج کی جانب سے حکومت کی کورونا وائرس اور ٹڈی دل سے نمٹنے میں مدد کرنے پر بات کی گئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں یہ واضح کیا گیا کہ کورونا وائرس سے من حیث القوم ہی نمٹا جاسکتا ہے، اس وبا کو قابو کرنے کیلئے ہر شخص کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv