تازہ تر ین

معروف گلوکار رحیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا کوئی مذاق نہیں تمام لوگ احتیاط کریں، گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ معروف گلوکار رحیم شاہ کا سوشل میڈیا پر پیغام

لاہور(ویب ڈیسک ) معروف گلوکار رحیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کوئی مذاق نہیں تمام لوگ احتیاط کریں ، گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ معروف گلوکار رحیم شاہ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کورونا کوئی مذاق نہیں تمام لوگ احتیاط کریں ، گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔انہوں نے تمام لوگوں سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھانے سے کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے بعدحکومتی شخصیات، سیاستدان، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، سماجی اور شوبز کی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

ملک میں اس وقت متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد چار ہزار 114 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 256 ہیلتھ ورکرزکورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

 جبکہ ملک بھر میں اب تک 2 ہزار 466 ڈاکٹرز، 501 نرسز جبکہ1 ہزار 147 ہسپتال ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اسی طرح 2 ہزار 247 ہلیتھ ورکرز نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مراعات اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے کی صورت روزگار بھی چھینا جاسکتا ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، جولائی میں یومیہ ٹیسٹوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کر دیں گے، زیادہ کیسز والے علاقوں میں مزید بندشیں لگائیں گے۔انہوں نے سی اوسی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اگر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی صورتحال یہی رہی تو جولائی کے آخر میں کیسز12 لاکھ ہوجائیں گے۔ پاکستان میں 26 فروری کو ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جبکہ اب جون کے وسط میں کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہے، جبکہ ایس اوپیز پر عمل نہ کیا گیا تو جولائی کے آخر میں تعداد 3 لاکھ تک ہوجائے گی، کورونا کا پھیلاؤ صرف ماسک پہن کر روکا جاسکتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ دنیا میں جو تحقیق ہوئی ہے اس سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ماسک سے وباء کے پھیلاؤ میں 50 فیصد کمی کی جاسکتی ہے۔ اس لیے وباء سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ ماسک پہننا ہے۔ اگر اپنا اور اپنے خاندان کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو ماسک پہنیں۔ سماجی فاصلہ قائم کریں اور اس حوالے سے حکومت ہدایات جاری کرچکی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں کارروائی کی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv