تازہ تر ین

شائقین کو اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے، بریٹ لی

سڈنی(ویب ڈیسک) : آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بالر بریٹ لی نے کہا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بات انہوں نے بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ایک موبائل ایپ کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جب اس سال ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی تو شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی کیوں کہ ان کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اگر شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر اسٹیڈیم میں اسپیکر نظام موجود ہوسکتا ہے جس میں ان کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آٹھ جولائی سے شروع ہوگی جس میں اسٹیڈیم میں شائقین کے داخلے پر پابندی رہے گی۔

اس سیریز کے بعد بھارت اور آسٹریلیا کے مابین سال کے آخر میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے جو برسبین گبہ ، ایڈیلیڈ اوول ، میلبورن کرکٹ گراؤنڈ اور سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی۔

اگرچہ اس سیریز کو سال کی سب سے زیادہ اہم دو طرفہ سیریز میں سے ایک قرار دیا گیا ہے ، لیکن کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ شائقین کو اسٹیڈیم پہنچ کر میچ سے لطف اندوز ہونے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمی تعطل کا شکار ہے ایسی صورتحال میں کرکٹ دوبارہ شروع ہونے پر اسٹیڈیم میں شائقین کی غیر موجودگی میں کھیل کی بات کی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv