تازہ تر ین

بیٹنگ کوچ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی ہی رکھنے پر اتفاق ہوگی

پی سی بی کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی عبدالمجید جونیئر کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد کردیا جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) بیٹنگ کوچ کے بعد اب فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی ہی رکھنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیلڈنگ کوچ بھی پاکستانی ہی رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے اور اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے عبدالمجید اب گرانٹ برینڈن کی جگہ فیلڈنگ کوچ کے طور پر ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔ پی سی بی کے سربراہ احسان مانی کے دستخط ہوتے ہی عبدالمجید جونیئر کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نوجوان کوچ عبدالمجید جونیئر، ڈومیسٹک اور ویمن ٹیم کی کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے انگلینڈ روانگی کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ شعبہ لاجسٹک اب ان کی سفری دستاویزات مکمل کر رہا ہے۔

دوسری جانب سڈنی میں موجود بولنگ کوچ وقار یونس اب براہ راست انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔خیال رہے کہ آج ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کردیا گیا ہے۔

یونس خان کے علاوہ پی سی بی نے پاکستان کی جانب سے 25 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کرنے والے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا سپن باؤلنگ کوچ اور مینٹور مقرر کردیا ہے۔ تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز اگست-ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے حوالے سے مزید تفصیالت جلد جاری کردی جائیں گی۔یہ فیصلہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کو ضروری اور اہم وسائل کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے جو انہیں ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ یونس خان نے 2000ء سے 2017ء تک محیط اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 118 میچوں میں 52 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 10099 رنز بنائے۔ سری لنکا کے خالف کراچی میں 313 رنز کی اننگز ان کے کیرئیر کی بہترین اننگز تھی جس کی بدولت انہیں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv