تازہ تر ین

ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ بھی امریکی صدر کے خلاف میدان میں

سوشل میڈیا ایپس کی جانب سے حالیہ دنوں میں امریکی صدر کے خلاف ایک جنگ کا آغاز ہوا ہے ، ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ  نے بھی امریکی صدر کے بیان کے خلاف فیصلہ کیا ہے ۔

غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق اسنیپ چیٹ کے سی ای او ایون اسپیگل نے ملازمین کے لیے جاری ایک میمو میں کہا کہ ہم اب امریکا میں ایسے اکاؤنٹس کو پروموٹ نہیں کریں گے جو نسل پرستانہ تشدد کے لیے لوگوں کو اکساتے ہوں، چاہے وہ ایسا ہمارے پلیٹ فارم میں نہ بھی کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسنیپ چیٹ کے ڈسکور پیج ایسا پیج ہے جہاں کمپنی فیصلہ کرتی ہے کہ وہاں کیا کچھ دکھانا ہے اور ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ نسل پرستی ، تشدد اور ناانصافی کے خلاف گرے ایریا نہیں اور ہم ایسے اکاؤنٹس اور مواد کو اپنے پلیٹ فارم پر سپورٹ نہیں کریں گے۔

 اس حوالے سے اسنیپ چیٹ کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ہم اب امریکی صدر کے مواد کو اسنیپ چیٹ کے ڈسکور پلیٹ فارم پر پروموٹ نہیں کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم ایسی آوازوں کی تشہیر نہیں کرسکتے جو نسل پرستانہ تشدد اور ناانصافی کے لیے لوگوں کو اکساتے ہوں، ان چیزوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں اور ہم سب ان سب کے ساتھ متحد ہیں جو امن، محبت، مساوات اور انصاف کے خواہشمند ہیں۔

تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پبلک رہے گا اور ان لوگوں کے لیے قابل رسائی ہوگا جو اسے فالو کررہے ہوں یا سرچ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے امریکی صدر کے 2 ٹوئٹس پر فیکٹ چیک لیبل لگائے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا۔

پھر ٹوئٹر کی جانب سے سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں پر امریکی صدر کے ایک ٹوئٹ کو تشدد کے لیے اکسانے والا قرار دے کر ہائیڈ کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv