تازہ تر ین

پاکستان ٹاپ ٹین میں شامل، مزید 24 جاں بحق، 1637 نئے مریض، تعداد 27ہزار سے بڑھ گئی

لاہور، کراچی، اسلام آباد (نمائندگان خبریں)م پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 27 ہزار 474 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 618 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 471، سندھ میں 9 ہزار 691، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 327، بلوچستان میں ایک ہزار 876، گلگت بلتستان میں 421، اسلام آباد میں 609 جبکہ آزاد کشمیر میں 79 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار 25 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 982 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 ہزار 756 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 618 ہوگئی۔ سندھ میں 175، پنجاب میں 191، خیبر پختونخوا میں 221، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 24 اور اسلام آباد میں 4 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔سندھ میں کرونا شہروں کے بعد دیہاتوں میں بھی پھیلنے لگا ہے۔خیرپور کے گاو¿ں پیرجوگوٹھ میں 251 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ جی ڈی اے کے رکن اسمبلی راشد شاہ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ضلع خیرپور کے گاں پیرجوگوٹھ میں 316 افراد کے کرونا سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 251 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا ہے جبکہ صرف 65 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی راشد شاہ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ قومی ائیر لائن کے مزید پانچ ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ،لاہور ،کراچی اوراسلام باد کے بعد کوئٹہ میں بھی پی ائی اے کے پانچ ملازمین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ۔پی آئی اے کے جی ایم میڈیکل سروس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ اسٹیشن پر 22 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے پانچ ملازمین متاثر نکلے ہیں ،تمام ملازمین کو سیلف قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ،بعد میں مزید ملازمین کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔پی آئی اے کوئٹہ بکنگ آفس اور دیگر دفاتر میں کام کر نے والے عملے کے بھی ٹیسٹ کیے گئے۔ گجرات میں کرونا وائرس کے 8مزید مریض تفصیلات کے مطابق جھیورانوالی اور شیخ قریشیاں کے آٹھ افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محکمہ صحت کی ٹیم نے کرونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ سنٹر میں پہنچادیا ہے متاثرہ افراد نے اہل خانہ کے بھی کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر رضوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ڈاکٹر رضوان کنڈی پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فرائض انجام دے رہے تھے تاہم کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے خود کو ڈاکٹر ہاسٹل میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ڈاکٹر رضوان کنڈی کا کہنا ہے کہ حوصلہ بلند ہے اور جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ انسانیت کی خدمت کے لیے نکلوں گا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن سپاہی کے فرائض انجام دے رہا ہے اور اس محاذ پر اب تک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کئی افراد جام شہادت نوش بھی کر چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ 221 ہلاکتیں بھی خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔ ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 24 ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہو گئے،, مزید ایک ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 11 افراد کرونا سے جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کےلئے خطرات بڑھ گئے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حفاظتی سامان فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کےلئے خطرات بڑھ گئے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 24 ہیلتھ کئیر ورکرز کرونا میں مبتلا ہوئے۔ مزید ایک ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کے مطابق ابتک ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 11 افراد کرونا سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 736 تک پہنچ گئی۔ اب تک 422 ڈاکٹرز کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 184،خیبرپختونخوا میں 86 بلوچستان میں 136، سندھ 134اوراسلام آباد میں 71 ہیلتھ کئیر ورکرز کرونا میں مبتلا ہوئے۔ متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 104 تک پہنچ گئی ہے۔چیئرمین ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفند یار نے حکومت سے اپیل کہ وہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان فراہم کرے۔وزارت ہیلتھ کےمطابق میڈیکل سے وابستہ 203 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ملک بھر میں 164 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہونےپر اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا ہے۔ کورونا نے باغوں کے شہر لاہور کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا، لاہور میں ایک ہی روز میں407 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 3 ہزار 856 ہو گئی، پنجاب حکومت نے لاہور میں کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے علیحدہ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 10 ہزار 33 ہو گئی، جن میں7971 مرد اور 2061 خواتین ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 768 زائرین سنٹرز، 1926 رائیونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں اور 7259 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قصور میں 69، شیخوپورہ میں 41 ، راولپنڈی میں 581 ، جہلم میں 73 اور گوجرانوالہ میں 422 شہری کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں، سیالکوٹ میں 350، گجرات میں 436، ملتان میں 203، وہاڑی میں 56 اور فیصل آباد میں 311 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 183 اموات ہوچکی ہیں، 4 ہزار 62 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 143 پولیس ملازمین کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 188 کو قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بیرون ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور میں کوروناوائرس کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے موثر مینجمنٹ کی علیحدہ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv