تازہ تر ین

مارکیٹیں کھولنے پر حکومت اور تاجروں میں پھڈا گزشتہ روزکھلی مارکیٹیں پولیس بند کراتی رہی پنجاب میں جمعہ ہفتہ اتوار کاروبار بند

پہلا انٹرو
لاہور‘ کراچی‘ کوئٹہ‘ اسلام آباد (نمائندگان خبریں) ملک بھر میں چھوٹی مارکیٹیں‘ دکانیں اور تعمیراتی صنعت کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد بڑی مارکیٹوں‘ پلازوں کے مالکان اور تاجروں نے فیصلے کو ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومت بڑی مارکیٹوں میں کام کرنے والوں کو بھی دکانیں کھولنے کی اجازت دے۔ ذرائع کے مطابق تاجروں نے حکومتی فیصلے کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے پیر سے بڑی مارکیٹیں کھولنے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ گزشتہ روز بھی کئی شہروں میں تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے بند کرادیا تھا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دکانیں کھولنے کیلئے وفاقی حکومت کے نوٹیفیکشن کا انتظار, شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں کے مرکزی قائدین وتاجران مارکیٹس کھولنے پہنچے مگر پولیس نے اجازت نہ دی۔پولیس نے ہال روڈ’بیدن روڈ’اردو بازار’برانڈرتھ روڈ’انارکلی بازار ‘کریم مارکیٹ’شاہ عالم مارکیٹ ‘اعظم کلاتھ مارکیٹ’کیمیکلز مارکیٹس’پیپر مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس کے داخلی وخارجی راستوں کو بیئریئر لگا کر بند کیے رکھا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران عتیق میر نے مذمت کرتے ہوئےکہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے چھوٹی دوکانیں بھی ‘کھولنے کی اجازت نہیں دی۔مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر’صدر لاہور ملک امانت نے کہاکہ چھوٹءبڑی مارکیٹس کی تفریق کرکے تاجروں میں تفرقہ نہ ڈالا جائے۔ تاجر رہنما نے وزیراعلی عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔صدر انجمن تاجران لاہور ملک امانت نے کہا کہ تاجران کو چھوٹی وبڑی مارکیٹس میں تقسیم کرکے تفرقہ نہ ڈالا جائے۔انجمن تاجران کے مرکزی قائدین نے کہا کہ حکومت بڑی مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے چھوٹے تاجران کو بھی کام کرنے کی اجازت دی جائے ‘ورنہ معاشی ابتری کئی خاندان نگل جائے گی ۔خیال رہے کہ 7 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تا کہ اجلاس میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محلے کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چھوٹی مارکیٹیں اور چھوٹی دکانیں صبح فجر سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اوپن ہونے والی چھوٹی مارکیٹیں و دکانیں ہفتے میں 2 دن بند رہیں گی-2 دن بندش کا اطلاق پہلے سے کھولی گئی فارمیسی، میڈیکل سٹورز، دودھ دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں پر نہیں ہوگا۔ اس طرح ہسپتالوں کی او پی ڈیز کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ودسری جا نب پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت پنجا ب کی جا نب سے کو ئی واضح نو ٹیفکشن نہیں ملا جس پرپیر کے روز ہی فیصلہ کیا جا ئے گا ۔ لاک ڈاو¿ن ختم کرنے اور مارکیٹیں کھولنے سے متعلق تاحال حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن تو جاری نہ ہوا مگر شہری سڑکوں پر نکل آئے سڑکوں پر ٹریفک کا رش لگ گیا،شہری حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی کرتے رہے ناکوں پر تعینات پولیس اہلکار اور ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کے دوران ہی چھاوں کے مزے لیتے رہے لوکل ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری کی خلاف ورزی بھی عروج پر رہی۔پولیس اہلکاروں کا ناکوں پر ڈیوٹی کرنا بلکل بیکار ہے۔ٹریفک وارڈنز تو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ڈیوٹی کے دوران ہی موبائل فون استعمال کرنے میں لگے ہیں۔ راولپنڈی میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد دکانیں کھلنا شروع کھانے پینے کی اشیا اور دواو?ں کی دکانیں بھی کھلی ہیں۔ تعمیرات سے معتلقہ سینیٹری، سٹیل، المونیم اور ہارڈویئر کی دکانیں کھلنے لگی ہیں۔ شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس اور ہوٹل بند جبکہ راولپنڈی سے مختلف شہروں اور صوبوں کے لئےٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دکانیں کھولنے سے متعلق احکامات جاری نہیں ہوئے۔بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں سمارٹ لاک ڈا ﺅن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سمارٹ لاک ڈاﺅن کے دوران صوبے بھر میں شاپنگ مالز ، مارکیٹوں ، دکانوں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلون صبح 3 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شام 5 بجے کے بعد ان کاروبار کو کھولے رکھنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔اعلامیہ میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی، تاہم وہاں بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت تاحال معطل رہے گی۔ صوبائی حکومت نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں کی جانے والی نرمی تاجروں اور عوام کے احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہوگی۔حکام کے مطابق اس تمام عمل کے دوران دکانوں اور مالز میں ورکرز اور گاہکو ں کے لیے ہاتھ دھونے سینی ٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازم ہوگا۔واضح رہے کہ بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈان کے نفاذ کا فیصلہ جمعہ 8 مئی کو صوبائی حکومت اور تاجروں کے مابین ہونے والے کامیاب مذاکرات میں کیا گیا۔بلوچستان میں لاک ڈاﺅن سے متعلق صوبائی وزرا نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی صرف عید تک ہوگی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالی دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردیں جائیں گی، اس دوران مخصوص علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ وزیر صحت خیبر پختون خوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ لاک ڈاو¿ن میں نرمی کے بعد اگلے فیز میں داخل ہوگئے، کورونا ایک مسلسل چیلنج ہے، وائرس کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے جینا سیکھنا ہوگا، خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیاں چار بجے بند ہو جائیں گی۔وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 23 مارچ سے ہمارے لاک ڈاون کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا، مزید جتنا لاک ڈاون جاری رہے اس دوران وائرس نے ختم نہیں ہونا، وائرس کے ساتھ زندگی کے اصول بنا کر جینا سیکھنا ہوگا، ہو سکتا ہے کورونا وائرس کا چیلنج ہمارے ساتھ ایک سے دو سال تک رہے۔تیمور جھگڑا کے مطابق کورونا کیساتھ پولیو اور ڈینگی سے متعلق بھی کام کر رہے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیرو ہیں۔

لاہور (جنرل رپورٹر)حکومت نے لاک ڈاو¿ن میں31مئی تک توسیع کر دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔صوبہ بھر میںتمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی،پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاو¿ن میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاو¿ن رہے گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس ، سٹیل ، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حجام اور سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے گئے۔پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔اس سے قبل پنجاب میں لاک ڈاو¿ن کے حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈاو¿ن میں نرمی کی جائے گی جبکہ تین دن مکمل ڈاو¿ن ہو گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ جن چار دن میں لاک ڈاو¿ن نرم ہو گا ان میں پیر، منگل، بدھ، جمعرات شامل ہیں جبکہ جس دوران صوبے میں مکمل ڈاو¿ن ہو گا ان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔بڑے پلازے، شاپنگ سینٹر پورا ہفتہ بند رہیں گے، پنجاب میں نئے فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہے کاروبار بھی چلانا ہے، ہم نے ریلیف دے کر معیشت کا پہیہ بھی چلانا ہے، چاردن ریلیف کے دوران ایس اوپیز پر عمل کرایا جائے گا، تین دن سختی ہوگی۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈان میں نرمی ہو گی جبکہ تین دن مکمل لاک ڈان ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں لاک ڈان کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈان میں نرمی کی جائے گی جبکہ تین دن مکمل ڈان ہو گا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ جن چار دن میں لاک ڈان نرم ہو گا ان میں پیر، منگل، بدھ، جمعرات شامل ہیں جبکہ جس دوران صوبے میں مکمل ڈان ہو گا ان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن شام لہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گئے۔بڑے پلازے، شاپنگ سینٹر پورا ہفتہ بند رہیں گے، پنجاب میں نئے فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہے کاروباربھی چلانا ہے، ہم نے ریلیف دے کرمعیشت کا پہیہ بھی چلانا ہے، چاردن ریلیف کے دوران ایس اوپیزپرعمل کرایا جائے گا، تین دن سختی ہوگی۔دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لاک ڈان میں نرمی کے سلسلے کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، صوبے کے 6 بڑے شہروں میں کورونا پھیلاﺅ کے باعث لاک ڈاﺅن میں نرمی نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانولہ، راولپنڈی اور گجرات شامل ہیں۔ بڑے شہروں میں جزوی لاک ڈاﺅن بدستور جاری رہے گا۔ صوبے کے کم از کم 15 اضلاع میں کورونا کے کم پھیلا کے باعث لاک ڈاﺅن میں نرمی کی جائے گی۔زرائع کے مطابق لاک ڈاﺅن میں نرمی والے شہروں میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، اوکاڑہ، ناروال، حافظ آ باد، جہلم، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، مظفرگڑھ، وہاڑی اور لودھراں سمیت دیگر اضلاع شامل۔ ہیں۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاﺅن میں نرمی 18 مئی تک ہو گی۔ 18 مئی تک لاک ڈاﺅن میں نرمی والے اضلاع میں کورونا وبا کے پھیلاﺅ کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ لاک ڈاﺅن میں نرمی کے باعث ان اضلاع میں چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی کئے جانے والے اضلاع میں مارکیٹوں کا اوقات کار فجر سے شام پانچ بجے تک ہو گا۔ وبا کے کم پھیلاﺅ کی صورت میں ان اضلاع میں مارکیٹوں کو کھولنے میں مزید سہولیات دی جائیں گی۔لاہور میں لاک ڈاﺅن جاری رکھنے کیلئے الگ سے پالیسی تشکیل دی جائے گی، پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس لاہور میں رپورٹ ہوئے، لاہور میں لاک ڈاﺅن عید تک برقرار رکھنے پر بھی غور کیا جائے گا۔خیال رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈان بتدریج کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 26 فروری کو ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا، ساری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈان کیا، کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیلتا ہے، خوف تھا لاک ڈان سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا، لاک ڈان سے عوام کو مشکلات درپیش تھیں۔عمران خان کا کہنا تھا دنیا میں ایک دن میں ہزاروں لوگ مر رہے تھے، اللہ کا کرم ہے پاکستان پر دیگر ممالک کی طرح دبا نہیں پڑا، ہم نے اب آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا علم تھا، خدشہ تھا ہسپتالوں میں جگہ نہ کم پڑ جائے، ابھی یہ نہیں کہہ سکتے وائرس کب زیادہ پھیل سکتا ہے، مزدور، دیہاڑی دار، سفید پوش مشکل میں ہیں، اس وقت تمام شعبے مشکل میں ہیں۔وزیراعظم نے کہا جرمن چانسلر نے کہا ان کے عوام نے ذمہ داری لی ہے، سب کو حکومت سے مل کر کام کرنا پڑے گا، کیا لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالیں گے ؟ وائرس تیزی سے پھیلا تو دوبارہ لاک ڈان کرنا پڑے گا، لاک ڈان کے اثرات سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ایک قوم بن کر اگلے فیز میں جائیں گے، صوبوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر تحفظات ہیں، میرے خیال میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنی چاہیئے، میں سمجھتا ہوں پبلک ٹرانسپورٹ سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کے بغیر نہیں ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولنی چاہیئے، لوگوں کو سیلف کورنٹائن کی طرف جانا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv