تازہ تر ین

ملک بھر میں مر یضو ں کی تعد ا د 1369 ،پنجا ب میں سب سے زیا دہ 490 مر یض ،ایک ر کن اسمبلی ،2ڈا کٹر متا ثر

لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد (نمائندگان خبریں) ملک بھر میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1369 تک جا پہنچی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1296 ہوگئی ہے۔ سندھ میں رونا کے 440 ، پنجاب میں 448 ، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں 180 ، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر سے 2 مریض ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، ملک بھر میں اس مرض کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 10 ہے۔ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 مریض صحتیاب ہوگئے۔ دنیا بھر میں جان لیواکرونا وائرس کے وار جاری ہیں، وائرس کا شکار افراد کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، واپڈا ٹاو¿ن کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا سے دنیا میں ہلاکتیں 24 ہزار سے تجاوز کر گئیں، مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ گئی، پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 9 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1200 سے اوپر چلی گئی ہے،ملک میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز سندھ میں سامنے آئے،دوسرے نمبر پر پنجاب اور تیسرے نمبر پر خیبر پختونخوا ہے۔شہر کامشہور علاقہ واپڈا ٹاو¿ن جہاں مقیم ایک ہی خاندان کے 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،نوجوان میں 22 مارچ کو کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر میو ہسپتال منتقل کیا گیا،دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر ایک بھائی، دو بہنیں اور والدہ بھی کرونا وائرس میں مبتلاپائی گئی۔کرونا وائرس میں مبتلا ایک ہی خاندان کے پانچوں افراد ہسپتال منتقل کردیا گیا،لاہور میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 103 تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں ایک اور شہری کرونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا،جس کے بعد لاہور میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی،جان لیوا وائرس سے بچنے کےلئے طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لوگوں سے ہاتھ ملانے ، میل جول اور خاص طور پر انجان لوگوں سے دور رہیں۔ باچا خان انٹرنیشنل ائررپورٹ پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا اہلکاربھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گیا۔ ایف آئی اے حکام نے اہلکار میں کرونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والے عمرہ زائر کو اٹینڈ کیا تھا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید 14 اہلکاروں کی کرونا اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ لاہور میں کرونا میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے، جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق تہتر سالہ شخص میو اسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں زیر علاج تھا،جسے دو روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں مزید گیارہ مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار سو انیس تک جاپہنچی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے207، ملتان 19 اور لاہور میں 104 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ گجرات 22، گوجرانوالہ 8،جہلم 19، راولپنڈی میں 14، ملتان 3، فیصل آباد5، منڈی بہاوَالدین 3، نارووال،رحیم یارخان اور سرگودھامیں ایک ایک مریض میں کرونا کی تشخیص ہوچکی ہے، اسی طرح میانوالی میں 2 ،اٹک اور بہاولنگر میں بھی ایک ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کا ایک مریض سامنے آ یا ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق چودہ روز کے دوران بیرون ملک سے آئے افراد آئسولیشن اختیار کریں،بیرون ملک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔ مردان سے تعلق رکھنے والے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ عبدالسلام آفریدی نے خود ویڈیو بیان جاری کر کے بتایا ۔عبدالسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ وہ مسلسل متاثرہ علاقے میں موجود رہے۔رکن خیبرپختونخوا اسمبلی کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر میں دو ڈاکٹروں میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ڈیرہ غازی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ڈاکٹر کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ آئیسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ڈاکٹر صباءمیں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کے مطابق دونوں ڈاکٹرز خطرے سے باہر ہیں اور طبیعت زیادہ خراب نہیں۔دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا۔ پنجاب میں کرونا وائرس کے خلاف برسرپیکار 2 ڈاکٹرز وائرس میں مبتلا ہوگئے۔پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ نے 2 ڈاکٹروں میں کرونا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان قرنطینہ میں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ ڈی جی خان آئسولیشن وارڈ میں کام کرنے والی ایک لیڈی ڈاکٹرمیں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو اسپتال کے آئسولیشن وارڈز میں رکھا ہے اور ان کی طبیعت زیادہ خراب نہیں جب کہ حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ڈاکٹر مشکل وقت میں فرنٹ لائن پر قوم کی خدمت کر رہے تھے۔واضح رہےکہ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی وائرس میں مبتلا ہوکر انتقال کرچکے ہےں۔ لاڑکانہ میں7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق علیحدہ رکھے گئے 83 میں سے سات افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، واپس آنے والے 83 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا،ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کے مطابق تمام افراد ایران سے آئے تھے۔ مظفرگڑھ سے کورونا وائرس میں مبتلا پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں۔ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے خوشخبری دی کہ خاتون میں 9 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر سے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اب وہ شفایاب ہوچکی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہسپتال میں 9 روز زیرعلاج رہنے کے بعد خاتون کو رجب طیب اردوان ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا ،صحتیاب ہونے والی خاتون ایران سے آئی تھی اور تفتان بارڈر سے انہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔راولپنڈی کے علاقے شکریال میں نوجوان لڑکی میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ،21سالہ بشری کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران شدید مذاحمت کا سامنا رہا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نوجوان لڑکی کو پولیس کی مدد سے ریسکیو ٹیمیوں نے آر آئی یو میں منتقل کیا۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 تک پہنچ گئی ہے۔حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعدادجمعہ کو صبح دس بجے تک 1235 ہوگئی ہے،سندھ میں کورونا کے 429 ، پنجاب میں 408 ، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں 147 ، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر سے 2 مریض ہے۔ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہے۔ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔سندھ اور بلوچستان میں مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ پنجاب میں محکمہ اوقاف نے جمعہ مبارک کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت نماز جمعہ میں بچوں، عمر رسیدہ اور بیمار لوگوں کو آنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv