تازہ تر ین

کرونا 2: پاکستانی جاں بحق،304 متاثر پنجاب سندھ کے سیاحتی مقام بند

لاہور‘اسلام آباد‘ کراچی‘ پشاور(نمائندگان خبریں)کرونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ضلع مردان میں ہوئی جہاں 50سالہ سعادت خان انتقال کرگیا۔ جاں بحق شہری مردان میڈیکل
کمپلیکس میں زیرعلاج تھا اور چند روز قبل ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔بائی وزیرصحت تیمور جھگڑا کے مطابق جاں بحق مریض 8 مارچ کو سعودی عرب سے آیا تھا اور جس میں آج کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔کرونا وائرس کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیرعلاج ہنگو کا 36 سالہ رہائشی جاں بحق ہوگیا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق مریض عبد الفتح کو گزشتہ رات تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا جہاں مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق شہری عبدالفتح چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آیا تھا۔ وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، روٹیشن کی بنیاد پر ملازمین باری باری ڈیوٹی دیں گے تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بدھ کے روز جاری مراسلے کے مطابق وفاق کے زیر انتظام سرکاری دفاتر میںملازمین کی حاضری پچاس فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وفاقی سرکاری دفاترمیں روٹیشن کی بنیاد پر ملازمین کی حاضری میں کمی کی جائے گی، ملازمین باری باری ڈیوٹی پر آئیں گے ، آدھے ملازمین ایک دن حاضری دیں گے جبکہ بقیہ رخصت پر ہوں گے اسی ترتیب سے بقیہ اگلے روز ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے تو پہلے روز کام کرنے والے چھٹی پر رہیں گے، وفاقی حکومت کی جانب سے تمام وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں دس اور مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق تعداد تیرا ہو گئی۔ ایمر جنسی نافذ، بائیس مارچ سے گلگت بلتستان جزوی طور پر لاک ڈاﺅن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ میڈیکل سٹور اور اشیاءخوردو نوش کے علاوہ تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔گلگت بلتستان میں بدھ کے روز مزید دس زائرین میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 13ہوگئی۔ کورونہ کے مریضوں کی اچانک بڑھنے والی تعداد میں اضافے کے پیش نظر صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کورونہ کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر22 مارچ سے گلگت اور سکردو میں مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ تاہم میڈیکل سٹور اشیائے خورد نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ حکومتِ بلوچستان نے کوویڈ 19 فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرخزانہ ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان 1 ارب روپے کروناوائرس سے متعلق قائم فنڈ میں جمع کرائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا ایک مہینے کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ افسران اور ملازمین بھی حصہ ڈالیں گے، مخیر حضرات سے فنڈ کے ذریعے مدد کی اپیل کی جائے گی۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 247 تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے۔طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ہر تھوڑی دیر بعد جراثیم کش سینیٹائزر سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔ادھر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ حکومت پاکستان کے زیر انتظام ادارے نے اپنا سینیٹائزر (ہینڈ واش) تیار کرلیا۔ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 304 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں مزید 35 افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد 304 ہوگئی ہے۔ 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور 268 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم گلگت بلتستان کا رہائشی مریض دم توڑگیا۔حکام کے مطابق ملک میں مزید 35 افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد کل تعداد 272 ہوگئی ہے۔ 4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور 268 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں تاہم گلگت بلتستان کا رہائشی مریض دم توڑگیا۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 189، پنجاب میں 33، خیبر پختون خوا میں 19، بلوچستان میں 16، اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان میں 13 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے ریاست میں کورونا مریض کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان کے ذریعے ایران سے آئے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کی جانب سے وزیراعلی مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکھر سے مزید 8 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 189 ہوگئی ہے۔حکام نے بتایا کہ سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 1874 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ نجی ہسپتالوں میں 702مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،سکھر سے 303 نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جن میں سے میں سے 151 افراد کے ٹیسٹ کلیئر اور 151 میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈی سی مظفر گڑھ امجید شعیب نے رجب طیب اردگان اسپتال میں زیر علاج 7 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ اسپتال میں کورونا متاثرہ افراد کے لیے 62 بیڈز مختص ہے۔ڈپٹی کمشنر میر پور آزاد کشمیر کا بتانا ہے کہ میر پور آئسولیشن وارڈ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ڈی سی میر پور کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص 14 دن قبل ایران سے تفتان آیا تھا، متاثرہ شخص کو 4 دن سے میر پور آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہواتھا۔ڈی سی بونیر محمد خالد خان کا کہنا ہے کہ ضلع بونیر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔محمد خالد خان کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ شخص کو ڈگر اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص ایک ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات سے آیا تھا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 90سال تھی اور اس کا تعلق چلاس سے تھا۔انہوں نے بتایا کہ انتقال کرجانے والا شخص 4دن سے سی ایم ایچ گلگت میں زیر علاج تھا، اور اس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید 7 پاکستانی کرونا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سات پاکستانی نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ سے اسلام آباد پہنچے ،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابتدائی طبی معائنہ کے بعد پمزہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے آنے والے مسافروں میں تین کا تعلق راولپنڈی، دو کا ایبٹ آباد، ایک ایک کا اٹک اور میانوالی سے ہے۔یگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ اسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی تاہم ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جبکہ ہسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔سندھ حکومت کی طرف سے انٹرسٹی بس سروس آج(جمعرات) سے بند کی جائے گی۔اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید اویس قادر شاہ کے مطابق پابندی کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے عائد کی گئی ہے۔پابندی اگلے پندرہ روزتک رہے گی۔ٹرانسپورٹرز کو مسافروں کوبیماری سے بچانے کے لئے پابندی پر عمل کریں۔انہوںنے کہا کہ لوکل ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی ۔کراچی کے ٹرانسپورٹرز کو شہر میں بسوں کے اندر سیٹ کے مطابق مسافر اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ پی آئی اے نے جمعرات 19مارچ سے31 مارچ تک شیخ زید انٹرنیشنل رحیم یارخان پرتمام فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ۔حکومت سندھ نے سکھر کے قرنطینہ مرکز کی طرز پر کراچی کے نواح میں 6000 کمروں پر مشتمل قرنطینہ سینٹر بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔تقریبا پانچ سال سے تیار غیر آباد رہائشی عمارات پر مشتمل ایک بہت بڑے کمپلیکس کو قرنطینہ مرکز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، رہائشی کمپلیکس کی کی چند دورافتادہ عمارتوں کو چین کے شہر ووہان کے عارضی اسپتالوں کی طرز کے عارضی اسپتال میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔کراچی کے قرنطینہ مرکز میں ابتدائی طور پر 400 کمروں کو آئسولیشن رومز میں تبدیل کیا جا رہا ہے، بجلی پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی محکمہ صحت کی ٹیم طبی سازوسامان کے ساتھ قرنطینہ مرکز کا کنٹرول سنبھال لے گی۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور (نمائندگان خبریں) پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی لگا کر دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت مری سمیت تمام تفریحی و سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے جانے کی پابندی عائدکردی گئی ہے۔ پنجاب میں اس وقت کورونا کے 28مریض اور 189مشتبہ کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 3ہسپتال کورونا مریضوں کےلئے مختص کر دیئے ہیں، صوبائی حکومت تفتان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کےلئے سینئر قائم کرے گی،ابتدائی طور پر ایک ہزار بستروں کا عارضی فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد وبائی امراض ایکٹ کے تحت مزیدپابندیاں عائد کردیں اور کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر فوری سزا ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، اس ضمن میں سندھ حکومت کی جانب سے وبائی امراض ایکٹ کے تحت مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے وبائی امراض ایکٹ کے تحت مزید پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہاگیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر فوری سزا ہوگی جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو غیر معمولی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تجارتی مراکز، میڈیکل اسٹورز،اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ سندھ بھر میں تمام شاپنگ مالز ، بیوٹی پارلرز، شورمز، الیکٹرونکس مارکیٹس بند رہیں گے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سی ویو ،ہاکس بے،سینڈز پٹ، پیراڈائزپوائنٹ بھی بندہوں گے ، سندھ حکومت کی جانب سے پابندی آئندہ 15روز کیلئے ہوگی اور ہر طرح کی تجارتی وکاروباری سرگرمیاں 15روز کے لیے معطل رہیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 19مارچ سے مکمل بند کردی جائےگی، گڈز ٹرانسپورٹ،ادویات کی ترسیل پر مامور گاڑیوں پرفیصلے کااطلاق نہیں ہوگا جبکہ نجی ادارے ملازمین سے گھروں سے کام لینے کوترجیح دیں۔ کورونا وائرس کے خلاف پاکستان قومی ایمرجنسی پلان کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت منصوبہ بندی میں چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی زیرِ صدارت کورونا وائرس پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورلڈ بنک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف پاکستان قومی ایمرجنسی پلان کی منظوری دے دی گئی جب کہ فیصلہ ہوا کہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے مجموعی طور پر 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ قومی ایمرجنسی پلان کے تحت ملک بھر میں آئسولیشن رومز کے قیام کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے، ملک بھر کورونا وائرس کی نگرانی کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے گا، ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے اضافی سامان فراہم کیا جائے گا، کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹیلیٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے، ہیلتھ ٹیمز اور طبی عملے کیلئے حفاظتی لباس بھی فراہم کیا جائے گا، ان اقدامات کیلئے ورلڈ بینک 238 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ایشیائی ترقیاتی بینک 350 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

واشنگٹن (نیٹ نیوز) کرونا وائرس دنیا کے 165 ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی، ایک لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو بائیس افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں صورتحال بدترین ہو گئی، ایک روز میں مزید 345
افراد ہلاک ہو گئے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ کرونا سے دنیا بھر میں خوف کی صورتحال، اٹلی میں صورتحال مزید بگڑ گئی، ایک روز میں 345 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار پانچ سو تین ہو گئی۔ ایران میں مزید 135افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 988 تک جا پہنچی۔ اسپین میں بھی کرونا سے مزید 191 افراد جان سے گئے تاہم چین میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے جہاں ایک روز میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیرہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔امریکا میں کرونا سے مزید 29 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی ہے۔بھارت میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد تین ہوگئی جبکہ ایک سو تینتالیس افراد متاثر ہیں۔ جرمنی میں چھبیس، جنوبی کوریا میں چوراسی، فرانس میں ایک سو پچھتر، برطانیہ میں اکہتر، کینیڈا میں آٹھ افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکا میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے تمام ریاستوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا کے 166 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 543 ہوگئی ہے جس میں سے 82 ہزار سے زائد صحتیاب ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7988 ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس تمام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور ملک میں 104 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 6 ہزار 515 تک جا پہنچی ہے۔ کینیڈا اور امریکہ نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنی سرحدوں کو جزوی طور پر بند کرنے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ برازیل کے صدرجیئربولسونارو نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اعلان کیا ہے کہ ان کے کرونا وائرس کے دوسرے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ کرونا وائرس کا خطرہ کینیڈا، اومان، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا نے بھی غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی، 18 مارچ سے تا حکم ثانی وزٹ اور کاروباری ویزے پر سفر کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔ بھارتی فوجی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ فوجی کے والد نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ سکاﺅٹ کے جوان میں کرونا وائرس کی علامت دیکھے جانے کے بعد اس کی جانچ کرائی گئی جو مثبت آئی۔ بھارتی فوجی کو جہاں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے وہیں اس کی بہن اور اہلیہ کو بھی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔بھارتی فوج میں یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، لیہہ کے چوہوٹ گاوں کا رہنے والا یہ بھارتی فوجی اپنے والد کے رابطہ میں آیا جو پہلے سے ہی انفیکشن کا شکار ہو چکے تھے۔ ان کے والد 20 فروری کو ایران سے تیرتھ یاترا پر لوٹے تھے اور 29 فروری سے لداخ ہارٹ فاونڈیشن میں آئسولیشن میں ہیں۔ سعودی عرب نے کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر’جی 20’ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ تیونس کے صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک میں طبی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے بعض علاقوں میں کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کرونا سے بچاﺅ کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv