تازہ تر ین

پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسز ہیں، ڈاکٹرظفر مرزا

کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسز ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے 28 کیسز ہیں۔اس سے قبل محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا، 52 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ متاثرہ شخص 2 روز پہلے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نیا کیس سامنے آنے کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے مبتلا 2 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 مارچ تک بند رہیں گے جب کہ ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv