تازہ تر ین

کورونا کا خوف: سندھ حکومت نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔کورونا کا خوف، پی ایس ایل میچز خالی اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ جن میں سے سندھ میں 15 (14 کراچی ایک حیدرآباد)،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 21 ہو گئی اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا تھا کہ میچز بغیر شائقین کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں آج ہونے والے میچ میں تو شائقین موجود ہیں تاہم کل اور دیگر میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv