تازہ تر ین

وزیر اعظم نے 20 ہزار گھروں کے 7منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا عورت مارچ میں ثقافتی تضاد دہرے تعلیمی نظام کا نتیجہ

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عورت مارچ میں ثقافتی تضاد ابھر کر سامنے آ گیا جو دہرے تدریسی نظام کی عکاسی کرتا ہے۔اسلام آباد میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے7منصوبوں کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے انہوں نے کہا سرکاری، نیم سرکاری اسکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب کی بدولت ثقافتی تضاد کی خلا گہری ہوتی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ نجی اسکولوں میں غیرمعمولی فیس دے کر تعلیم حاصل کرکے جب معاشرے کو دیکھتے ہیں تو انہیں بے پناہ خامیاں نظر آتی ہیں جو عورت مارچ کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ‘آئندہ برس تک وزارت تعلیم تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے ایک نصاب پر مشتمل ایک لائحہ عمل پیش کرے گی تاکہ تدریسی اداروں سے ایک قوم ابھرے اور ثقافتی تفریق ختم ہو’۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی میں نئے گھروں سے متعلق سوال اٹھائے لیکن صرف پہلا قدم اٹھانے میں تاخیر ہوتی ہے کیونکہ اس میں متعدد مراحل شامل ہوتے ہیں پھر اس کے بعد تمام امور احسن طریقے سے حل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک میں تقریبا 80 فیصد گھر ہاسنگ فنانس پر مشتمل ہیں جبکہ پاکستان میں اس کی شرح 0.2 فیصد جبکہ ہاسنگ فنانس سے متعلق عدالتی فیصلے سے فنانسنگ کا رجحان بڑھے گا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت گھر نہیں بنا سکتی بلکہ پرائیوٹ سیکٹر بشمول بینک کی بدولت گھر عام آدمی کو دے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو در پیش مشکلات یا رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور ہاسنگ اسکیم سے جوڑی 40 صنعتیں پروان چڑیں گی اور ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام انڈیکیٹرز مہنگائی میں تنزلی کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے مذکورہ اقدام کو بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کے وعدے کی جانب عملی اقدام قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ فنانسنگ کی سہولت سے تنخواہ دار طبقے کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی پیش نظر عمودی تعیمرات پر زور دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ شہروں کی بیچ میں کچی آبادیاں بدترین صورتحال سے دوچار ہیں، اسلام آباد میں بلیو ایریا کا آغاز کردیا جبکہ بہت جلد کراچی اور لاہور میں بھی شروع کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت بڑے شہروں کے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی آمدنی سے کچی آبادی میں رہائش پذیر لوگوں پر خرچ کریں گے، انہیں عمودی تعمیرات کی بدولت رہائش کے لیے جگہ فراہم کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی آرہیہے شرح سود بھی کم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کے7منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں تنقید کی جاتی ہے کہ 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟ 20 ہزار گھروں کا سنگ بنیاد صرف آغاز ہے آئندہ پانچ برسوں میں 50 لاکھ گھر بنائیں گے۔ یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے ڈیڑھ سال منصوبہ بندی کی گئی۔ حکومت کےپاس پچاس لاکھ گھربنانےکاپیسہ نہیں تھا،یہ کام نجی شعبہ کرے گا اور حکومت معاونت فراہم کری گی۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے اور ان کے کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گے۔ گھر بنانے کے لیے بینکوں کے ذریعے فنانسنگ کی سہولت دی جائے گی۔ تنخواہ دار طبقے کے لیے فنانسنگ کا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ طبقہ بھی اب گھر بنانے کی امید کر سکےگا۔ان کا کہنا تھا کہ شرح سود زیادہ ہونے کا احساس ہے تاہم مہنگائی اور افراط زر کے لیے شرح کو اس سطح پر رکھنا ضروری تھا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے اس لیے اب شرح سود بھی کم کی جائے گی جس کے بعد آسانی سے قرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv