تازہ تر ین

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کا جنگی طیارہ ایف-16 گر کر تباہ

اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب چاند تارہ جنگل میں پاک فضائیہ کے زیر استعمال جنگی طیارہ ایف-16 گر کر تباہ ہوگیا۔پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے حادثے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاک فضائیہ افسوس کے ساتھ رپورٹ کررہی کہ اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب پی اے ایف کا ایف-16 طیارہ 23 مارچ کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’ریسکیو ٹیمز کو طیارہ تباہ ہونے کے مقام پر روانہ کردیا گیا اور ایئر ہیڈکوارٹرز نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا ہے‘۔تحریر جاری ہے‎تاہم پاک فضائیہ کے بیان میں طیارہ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈاکٹرز، طبی عملہ، فائر بریگیڈ گاڑیاں اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ سے دھواں اٹھتے دور سے دیکھا گیا تاہم ابھی تک طیارے گرنے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاعت نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ طیارہ گرنے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv