تازہ تر ین

پنجاب میں عدم اعتماد کی افواہیں ختم ،7لیگی 1پی پی رکن کی عثمان بزدار سے ملاقات ،غیر مشروط حمایت کا اعلان

لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان مسلم لےگ (ن) اورپےپلز پارٹی کے اراکےن پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔سابق اےم اےن اے چودھری طاہر بشےر چےمہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مسلم لےگ(ن) اورپےپلز پارٹی کے اراکےن اسمبلی نے وزےراعظم عمران خان اوروزےراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کےا۔ملاقات مےں سےاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خےال کےاگےا۔ملاقات کرنے والے اراکےن پنجاب اسمبلی نے حکومت کی غےر مشروط حماےت جاری رکھنے کا اعلان کےا۔ ملاقات مےں صوبے کے عوام کی خدمت کےلئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کےاگےا۔اراکےن پنجاب اسمبلی نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہےںاورساتھ رہےںگے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر مےں آپ کو ساتھ لےکر چلےںگے۔عوامی مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کےے جائےںگے۔ آپ کو ساتھ لے کرچلےںگے اورآپ کو عزت و احترام بھی دےں گے۔انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اس ملک کو تباہ و برباد کرنے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی۔تحرےک انصاف کی حکومت نے انتہائی مشکل وقت مےں اقتدار سنبھالا۔ ماضی کی حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہےں ۔تبدےلی آرہی ہے اور آکررہے گی۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر مےں کوئی رکاوٹ برداشت نہےں کی جائے گی۔آپ مےرے لئے قابل احترام ہےں،آپ کے جائز کام ہر صور ت ہوںگے۔وزےراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں مےں نشاط احمد ڈاہا،محمدغےاث الدےن،چودھری اشرف علی،محمدفےصل خان نےازی، غضنفر علی خان،محمد ارشد،اظہر عباس اورےونس علی انصاری شامل تھے ۔ مسلم لیگ (ن)نے وزیراعلی پنجاب سے ملنے والے اپنے6 اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ(ن)کے اراکین نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس پر (ن)لیگ نے اپنے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنے اراکین کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ میرے علم میں آیا ہے اس پر پارٹی میں مشاورت ہوگی اور جو بھی فیصلہ ہو گا اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران وفاداریاں تبدیل کرانے میں مصروف ہیں، مسلم لیگ (ن)کے اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں پہلے ناکام ہوئی ہیں، آج الیکشن ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملا ہوں، حمزہ شہباز کے ساتھ میرے اختلافات چل رہے ہیں لیکن ابھی تک مسلم لیگ(ن)میں ہوں ،اگر کوئی ایکشن لینا چاہتاہے تو لے لے اور اگر کوئی پارٹی سے نکالنا چاہتا ہے تو نکال دے۔نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ ہاں میں لوٹا ہوں تو ملک میں کون لوٹا نہیں، پی ٹی آئی میں سارے لوٹے ہیں، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی سب لوٹے ہیں۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضیٰ نے بھی غضنفر علی سے جواب مانگ لیا ہے۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ غضنفر علی کا جواب آنے کے بعد آیندہ لائحہ عمل طے کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv