تازہ تر ین

عورت مارچ میں جھڑپیں ،متنازع اور فحش بینر اُٹھانے والوں پر پتھراﺅ ،خواتین نے عالمی دن یوم حیاءکے طور پر منا یا

اسلام آ باد‘گوجرانوالہ، قصور، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی (نمائندگان خبریں) پاکستان کے مختلف شہروں میں اتوار کوخواتین کا عالمی دن اور یومِ حیا منایا گےا۔ اس سلسلے میںملک بھر میں جلسوں ،ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے گئے ، خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں جلسوں، یلیوں،کانفرنسز اور تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، جب کہ اس موقع پر کراچی میں فریئر ہال کے مقام پر عورت مارچ کا اہتمام بھی کیا گیا ، جس میں زیادہ سے زیادہ خواتین سے شرکت کی ۔کراچی میں پریس کلب کے سامنے خواتین جمع ہوئیں اور اپنے حقوق کیلئے نعرے بلند کرتی رہیں ، پاکستان تحفظ موومنٹ کے تحت تین تلوار سے کراچی پریس کلب تک حیا مارچ کیا،کراچی میں غیرمعمولی ہائی الرٹ رہا ۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر عورت آزادی مارچ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے سکھر میں مشعل بردار ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین نے ہاتھوں میں مشعلیں تھام کر اپنے حقوق کے لئے نعرے بھی بلند کیے۔خواتین کی مشعل بردار ریلی لب مہران سے سکھر بیراج تک نکالی گئی۔ اس دوران ریلی میں شریک خواتین اپنے حقوق کے لئے نعرے بلند کرتی رہیں۔ لاہور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس سے مقررین نے خطاب کیا ،اس کے علاقے مختلف شہروں میں ریلیاں اور سیمینار ز کا انعقاد کیا جہاں خواتین نے اپنے حقوق کیلئے آواز بلندکی ، ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ۔ اسلام آباد میں منعقدہ مختلف ریلیوں کے شرکا کے درمیان تنازع کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر یوم خواتین ریلی کے شرکا کی جانب سے پتھرا ﺅکیا گیا۔خیال رہے کہ متعدد ریلیوں کے انعقاد کی وجہ سے پولیس نے دونوں علیحدہ علیحدہ ریلیوں کے درمیان رکاوٹیں لگا رکھی تھیں۔رپورٹ کے مطابق یوم خواتین ریلی میں موجود افراد نے رکاوٹیں عبور کرنے کی کوشش کی اور عورت مارچ کے شرکا پر پتھرا ﺅکیا۔تاہم سیکیورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے حالات کو کنٹرول میں لاتے ہوئے دونوں ریلیوں کو مختلف راستوں پر منتقل کردیا۔پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے دونوں مارچ کے شرکا کو نیشنل پریس کلب کے سامنے سے ہٹادیا۔ اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر بعض افراد نے پتھرا ﺅکیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ پریس کلب کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ذرائع کے مطابق عورت مارچ شرکا اپنی تقاریر مکمل کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ان پر بعض افراد کی جانب سے پتھرا ﺅکیا گیا۔ اس صورتحال میں وقتی طور پر بھگدڑ مچ گئی تاہم پولیس معاملے پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی۔فحش اور متنازع بینرز، پوسٹر اور نعرے تنازع کا باعث بنے کراچی سے خیبر تک ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عورت کی حرمت اور تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔نارووال میں نکالی گئی ریلی میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ قصور میں تکریم نسواں واک ہوئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عورت کی حرمت کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے۔ بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرہ اور دیگر شہروں میں بھی خواتین کے عالمی دن پر ریلیاں نکالی گئیں۔میرپور خاص، حیدر آباد اور سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی خواتین اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آئیں۔ ریلیوں میں شامل خواتین نے مردوں کے مساوی نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا۔میرپور آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ خواتین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ کوئٹہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مقامی این جی او کے زیراہتمام معاشرتی حقوق کی برابری کیلئے مارچ کیا گیا۔مقامی این جی او عورت الائنس کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے باہر خواتین جمع ہوئیں جنہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر خواتین کے معاشرتی حقوق کے حوالے سے نعرے درج تھے، ان خواتین نے پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں پر مارچ کیا اور نعرے بازی بھی کی جن کے مطالبات میں بلوچستان میں خواتین کے لیے بنیادی معاشی حقوق تسلیم کئے جائیں۔خواتین کا مطالبہ تھا کہ عورتوں کو صحت، تعلیم اور انصاف کے حوالے سے ٹھوس اقدامات لیے جائیں، خواتین کے تحفظ کے لیے ہراسمنٹ 2010 کے بل پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ صنفی امتیاز کے خاتمے، حقوق نسواں اور خواتین کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عورتوں کا عالمی دن منایا گیا،رواں سال اس دن کا موضوع ”بہتری کے لئے توازن” رکھا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سیاسی، سماجی اور اقتصادی جدوجہد کو سلام پیش کرنا ہے ،مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی کامیاب خواتین نے اس دن کی مناسبت سے خصوصی نشست رکھی،دہرے فرائض نبھاتی ورکنگ ویمن نے کہا ہے کہ اپنی قدر و منزلت کی پہچان سے ہی کامیابی کے سفر کا آغاز ہوسکتا ہے ، ہمارے معاشرے کا نصف حصہ عورتوں پر مشتمل ہے، شعور و آگاہی کو فروغ دے کر یہاں موجود سماجی ناہمواریوں کو مکمل ختم کیا جا سکتا ہے،س حوالے سے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیمینارز سمیت تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv