تازہ تر ین

خانہ کعبہ کی تصویر میں مطاف کوخالی دیکھ کردل دہل گیا:علامہ کوکب نورانی ایمان کی کمزوری ہے،دانشمندانہ فیصلہ نہیں، احتیاطی تدابیر کرنی چاہئے:مذہبی سکالر صحن حرم ہو یا صحن مسجد نبوی یہیں سے تو شفا ملتی ہے، آب زم زم میں شفا ہے:ابتسام الٰہی ظہیر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر علامہ کوکب نورانی نے کہا ہے کہ میں نے فیس بک پر اور انٹرنیٹ پر جو کعبہ شریف کی تصویریں دیکھی ہیں میرا دل دہل کر رہ گیا ہے کہ یہ منظر بھی دیکھنا تھا کہ کعبہ خالی ہو بہرحال احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شریعت میں منع نہیں ہے لیکن مومن کا بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہوتا ہے اور طواف کا اس طرح سلسلہ روکا جانا بہت ہی عجیب ہے سمجھ نہیں آیا کہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ ان کو احتیاط کروا لی جائے، طریقے بتائے جائیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور یہ چیزیں جس میں وائرس وغیرہ ہوتے ہیں شریعت یہی کہتی ہے کہ لگتے نہیں ہیں لگ سکتے ہیں۔ احتیاط کی جائے لیکن مطاف کا اس طرح خالی ہونا یہ بہت ہی میں نے کہا ناں کہ میرا دل ہل کے رہ گیا۔ انہوں نے کہا پہلے ایسا منظر تو آیا ہے کہ کعبہ شریف جس طرح حضرت عبداللہ بن زبیر کا معاملہ ہوا تھا یزیدی لشکر سے۔ یا جس زمانے میں کعبہ پر حملہ ہوا تھا غالباً 1980ءکی بات ہے کعبہ کو یرغمال بنا لیا تھا طواف کا سلسلہ رک گیا تھا لیکن بیماری کی وجہ سے کبھی نہیں روکا گیا۔ یہ ایسی صورت حال نہیں ہے کیونکہ صفائی احتیاطی تدابیر ہوں تتو بیماری کے لئے لڑنے کا انتظام کر سکتے ہیں لیکن مطاف کا اس طرح خالی ہونا بہت عجیب ہے۔ یہ ایمان کی کمزوری ہے اور کچھ نہیں ہے۔ ایسی صورت حال نہیں ہے کہ ہر شخص اس میں متاثر ہو رہا ہے اللہ بچانے والا ہے اس کے گھر میں جا کر تو اور حفاظت ہو گی وہیں دعائیں ہوں گی وہیں ہم خیریت مانگیں گے کہ دنیا بھر کے لئے اور اللہ ہی کو یاد کرنا ہے مصیبت میں بند کرنا میں تو اس کو دانشمندانہ اور ایماندارانہ نہیں کہوں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv