تازہ تر ین

7بڑے اداروں کی نجکاری جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ برآمدات میں اضافہ ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 73فیصد کم ہو گیا،عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)رواں سال سات اداروں اور املاک کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے ا،ان میں دو آر ایل این جی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بنک ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد اور27سرکاری اراضیوں کی نجکاری وغیرہ شامل ہے۔ وزیرِ اعظم کو آگاہ کردیا گیا، یہ سات ٹرانزیکشنز مئی اور جون کے مہینوں تک مکمل کر لی جائیں گی۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مختلف سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ، سیکرٹری نجکاری ڈویژن اوردیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے وزیرِ اعظم کو مختلف سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال سات ادار وں اور املاک کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ ان میں دو آر ایل این جی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بنک ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنوینشن سنٹر اسلام آباد اور 27 سرکاری اراضیوں کی نجکاری وغیرہ شامل ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ یہ سات ٹرانزیکشنز مئی اور جون کے مہینوں تک مکمل کر لی جائیں گی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر منافع بخش اداروں اور غیر استعمال شدہ املاک کی نجکاری قومی مفاد میں ہے کیونکہ جہاں اس سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ میں کمی آئے گی وہاں سماجی شعبے و دیگر عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مالی وسائل میسر آئیں گے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کا عمل مقررہ ٹائم لائنز میں مکمل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بین الوزارتی کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ حل طلب معاملات پر فوری ایکشن لیکر تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv