تازہ تر ین

کروناکا خطرہ ،عمرہ زائرین پر پابندی ،ویزے منسوخ ،سعودیہ جانے والے 857مسافر جہازوں سے اُتار دئیے گئے

ووہان، بیجنگ، ویانا، بغداد، ماسکو، ٹوکیو، بخارسٹ، سیول، روم (نیٹ نیوز) نوول کرونا وائرس کے مرکز صوبہ ہوبے سے بدھ کے روز کرونا وبائی مرض کے 409نئے مصدقہ مریضوں اور 26نئی اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔یہ بات صوبائی صحت کمیشن نے جمعرات کے روز بتائی ۔تازہ ترین رپورٹ کے مطا بق وائرس سے بری طرح متاثرہ صوبہ میں کل مصدقہ مریضوں کی تعداد 65ہزار 596 تک بڑھ گئی ہیں۔ چین کے محکمہ صحت نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ نوول کروناوائرس سے متاثرہ مجموعی طور پر32ہزار495 مریضوں کو بدھ کے اختتام تک صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے ۔قومی صحت کمیشن نے اپنے روزانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بدھ کے روز 2750 افراد صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ ہوکر چلے گئے ۔بدھ کے اختتام تک چینی مین لینڈ کے 31 صوبائی سطح کے علاقوں سے مجموعی طور پر نوول کرونا وائرس کے 78 ہزار 497 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 2744 ہوگئی ہے ۔ برازیل کے محکمہ صحت نے ملک میں پہلے کرونا وائرس کے مریض کی تصدیق کردی ۔برازیل کے وزیرصحت لوئز مینڈیٹا نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ ایک 61 سالہ شخص کے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جو کہ لا طینی امریکہ کا پہلا مصدقہ کیس بن گیا ۔ چین اور جمہوریہ کوریا کو کووڈ-19 وبائی مرض کے باہمی رابطوں سمیت معاشی و تجا رتی تعاون پر اثرات کو کم کر نے کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہو ں گی، یہ بات چین کے ریاستی قو نصلر اور وزیر خارجہ وانگ اِی نے بدھ کے روز کہی ہے۔ عراق میں نوول کرونا وائرس کے پھیلا کے خدشہ کے پیش نظر تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو 7 مارچ تک بند کردیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان عراقی وزیرصحت نے بدھ کے روز کیا ۔وزیرصحت جعفر صادق علوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ سینما گھر ، کیفے ، کلبز اور دیگر عوامی اجتماعات کے مقامات کو 27 فروری سے 7 مارچ تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ عراقی حکام نجف اور کرکو ک صوبوں میں وبائی مرض کے 5 کیسز کی تصدیق کے بعد نوول کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے بہت سارے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں ۔ رومانیہ کے وزیر صحت وکٹر کوسٹاچے نے رومانیہ کے 20 سالہ نوجوان میں نوول کرونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ کرونا وائرس کی موجودگی کی وجہ سے جاپان میں جمعرات کو مسافروں سے خالی کرا لیے جانے کے بعد سیاحتی بحری جہاز کے عملے کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ اس کشتی پر عملے کے دو سو چالیس اراکین کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ اس کشتی پر سوار متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا۔ اقوام متحدہ کے دفتر میں مختلف ممالک کے تقریباً 5 ہزار لوگ کام کرتے ہیں۔برازیل، ناروے اور جارجیا میں کورونا وائرس کے پہلے کیس رپورٹ ہو گئے ہیں جبکہ کویت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25 اور بحرین میں 26 ہوگئی۔ ایران میں حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اندرون ملک نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی ا±ن افراد پر بھی لاگو ہو گی جن کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ اسی طرح مذہبی مقامات کے حامل شہر بالخصوص ق±م میں قیود عائد کی گئی ہیں اور یہاں عارضی طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات روک دیے گئے۔ جاپان میں کرونا وائرس سے متعلق منفرد کیس سامنے آ گیا۔ ایک ہی خاتون میں وائرس کی دوسری مرتبہ تصدیق کی گئی ہے۔ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث سعودی عرب نے عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کے لیے داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ وائرس پھیلنے کے خدشات کے حامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایران میں بھی کرونا کے خدشے کی وجہ سے مشہد اور قم شہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کرونا سے تیرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کرونا سے 12 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 400 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ دنیا بھرکے چالیس ممالک میں 88ہزار افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv