تازہ تر ین
supreme court of pakistan

سپریم کورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کے لیے قائم دوسری جے آئی ٹی کو کام کرنے کی اجازت

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری جے آئی ٹی کی درخواست پر(کل) جمعرات کو تمام فریقین کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے، چیف جسٹس گلزار احمد خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ٹرائل کورٹ میں کارروائی رکنی نہیں چاہیے، کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے تا کہ متاثرین کو انصاف فراہم ہو۔ منگل کو سپریم ورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی دوسری جوائنٹ انویسٹی گیشن کی بحالی درخواست کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاﺅن متاثرین کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے قائم دوسری جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو کام سے روکنے کے لاہور ہائی کورٹ کا عبوری حکم واپس لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ حکومت نئی جے آئی ٹی سے اضافی تحقیقات کرانا چاہتی ہے تو ضرور کرے صرف خیال رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی ٹرائل کورٹ میںکارروائی نہیں رکنی چاہیے ۔عدالت عظمیٰ نے متاثرین سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی طرف سے دوسری جے آئی ٹی بحالی کی درخواست اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت تیرہ فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے قائم دوسری جے آئی ٹی نے معاملہ کی اسی فیصد تحقیقات مکمل کرلی تھیں ٹرائل 2019ءمیں لاہور ہائی کورٹ نے نئی جے آئی ٹی کو کام سے روک دیا تھا متاثرین کے وکیل نے اس موقع پر عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ سترہ مئی دو ہزار چودہ کو پیش آنے والے اس سانحہ میں دس لوگ جان سے مار دیئے گئے جبکہ چھیاسٹھ زخمی ہوئے سابق دور میں بنائی گئی جے آئی نے متاثرین سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی جسٹس اعجاز الاحسن نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے نئی جے آئی ٹی بنانے کی ذمہ داری تھی ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں درخواست گزاروں کو حتمی ریلیف تو دیا لیکن دوسری طرف فریقین کو اس معاملے میں سنا تک نہیں گیا اب اگر پنجاب حکومت نئی جے آئی ٹی سے اضافی تحقیقات کرانا چاہتی ہے تو کرالے چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ بابت ہائی کورٹ کا عبوری حکم واپس لے لیتے ہیں عدالت نے متاثرین کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ کی سماعت13 فروری تک ملتوی کردی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv