تازہ تر ین

دالیں ،آٹا ،گھی ،چینی ،چاول،25فیصد سستے،حج پیکج 4لاکھ 90ہزار ،گیس بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(صباح نیوز، آئی این پی)فاقی کابینہ نے کمر توڑ مہنگائی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قیمتوں میں استحکام کیلئے ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے،یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو آئندہ 5ماہ تک ماہانہ 2ارب سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔گندم ، چینی ، چاول ، دالیں اور گھی کی قیمتوں میں سبسڈی دی جائے گی، 20کلو آٹے کا تھیلا 800، چینی 70روپے کلو ، گھی 175روپے فی کلو دستیاب ہو گا ۔چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 15سے 20روپے کمی کی جائے گی، ماہ رمضان سے پہلے راشن کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا۔راشن کارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو 25سے 30فیصد سستی اشیا فراہم ہوں گی چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے درآمد پر پابندی ختم کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے بجلیاور گیس قیمتوں میں کمی کیلئے جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم عمرا ن خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں معاشی ٹیم اور متعلقہ اداروں نے وزیراعظم کو معیشت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، وفاقی کابینہ نے کمر توڑ مہنگائی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے قیمتوں میں استحکام کیلئے ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ ضروریات اشیاءکی فراہمی پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کو آئندہ 5ماہ تک ماہانہ 2ارب سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔گندم ، چینی ، چاول ، دالیں اور گھی کی قیمتوں میں سبسڈی دی جائے گی ، 20کلو آٹے کا تھیلا 800، چینی 70روپے کلو ، گھی 175روپے فی کلو دستیاب ہو گا ۔چاول اور دالوں کی قیمتوں میں 15سے 20روپے کمی کی جائے گی۔یوٹیلٹی سٹورز کو جو دس ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے اس کا بنیادی مطلب ایک طرف عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا ہے اور دوسری طرف ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی کمر توڑنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی یہ خواہش ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کےلئے ایک طویل مدتی طریقہ کاربنے جس سے حکومت پسے ہوئے طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے اس کے لئے مرحلہ وار سپورٹ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں یوٹیلٹی سٹورز کو دس ارب روپے کی سبسڈی دے کر پانچ اشیاء©©ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے حکمت عملی بنائی گئی ہے اگلے کابینہ کے اجلاس میں مزید موثر اقدامات سامنے لائے جائیں گے ۔یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے اشتراک سے 2ہزار یوتھ سٹورز کھولے جا رہے ہیں یوتھ سٹورز کامیاب جوان پروگرام کے تحت کھولے جائیں گے۔ یوتھ سٹورز سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ یوتھ سٹورز کے لیے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،جبکہ آٹھ لاکھ افراد کو بلواسطہ نوکریوں اور کاروبارکے مواقع میسر آئیں گے ، ملک کے بڑے شہروں میں 12کیش اینڈ کیری سٹور قائم کیے جا رہے ہیں جو فرنچائزاور بزنس ٹو بزنس ماڈل پر صارفین کو کھانے پینے کی اشیاءاور قیمتوں میں استحکام لانے میں معاون ثابت ہوں گے یوٹیلٹی سٹورز ملک بھر میں پچاس ہزار تندوروں اور ڈھابوں کو کنٹرولڈ ریٹ پر اشیا فراہم کریں گے،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ایک کمپنی کے تحت پاک افغان سرحدی علاقوں میں 5فری زونز کا قیام عمل میں لائے گی ان مقامات پر یوٹیلٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے تاکہ افغانستان میں درآمد کی جانے والی اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ،اور کھانے پینے کی اشیاءکی سمگلنگ کی روک تھام ہوسکے ،معاون خصوصی نے کہاکہ ماہ رمضان سے پہلے راشن کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا۔راشن کارڈ کے ذریعے مستحق افراد کو 25سے 30فیصد سستی اشیا فراہم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے درآمد پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔چینی کی قیمت پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے دالوں کی درآمد پر ٹیکسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت 43لاکھ خواتین کو ماہانہ 2ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں مارچ تک اس تعداد میں مزید 10 لاکھ خواتین کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس سال کے آخر تک یہ تعداد 70 لاکھ کردی جائے گی اس پروگرام سے 4 کروڑ 69 لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔ احساس انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت سرکاری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم50 ہزار طلباءکو وظائف دیئے جائیں گے۔ تاکہ ان کی ٹیوشن فیس اور یونیروسٹی کے دیگر اخراجات پورے کیے جاسکیں ۔احساس ایسٹ ٹرانسفر یعنی اثاثہ جات پروگرام کا باقاعدہ اجراء21 فروری کو کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ دو سالوں میں 2 لاکھ 25 ہزار افراد کو 50ہزار روپے تک کے اثاثے مثلاً مویشی ، دکان کیلئے سامان زرعی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام سے 14 لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔ پروگرام کے تحت سود سے پاک 80ہزارقرضوں کے اجراءکا پروگرام جولائی سے شروع کردیا گیا ہے اس کے تحت اب تک 4 لاکھ 90ہزار 122 قرضوں کا اجراءہوچکا ہے۔16.65 ارب روپے کے اس پروگرام سے ایک کروڑ 47 لاکھ افراد مستفید ہوں گے ۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ احساس سہ ماہی پروگرام کے تحت فی لڑکا 750 روپے جبکہ ہر لڑکی کی والدہ کو ایک ہزار فی سہ ماہی فراہم کیا جارہا ہے تاکہ والدین جن بچوں کو مزدوی کیلئے بھیجتے ہیں ان کا بوجھ حکومت اٹھائے۔ اس کا دائرہ کار 100 ضلعوں تک بڑھایا جارہا ہے تاکہ اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسے۔ احساس نیوٹریشن پروگرام کا آغاز مارچ سے کردیا جائے گا۔ اس سے اس سال 20ہزار خواتین مستفید ہوں گی اس کے دائرہ کار کو بھی آئندہ سالوں میں وسیع کیا جائے گا ۔ احساس لنگر پروگرام کو وسیع کیا جارہا ہے۔ فروری ، مارچ میں 10لنگر خانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس منصوبے کے تحت اس سال ملک بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 100لنگرخانے کھولے جائیں گے۔کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پاسکو ریزرو بینک کو ایک اسٹرٹیجک پارٹنر کے طورپر وسیع کیا جائے تاکہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ گندم اور چینی کی ذخرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے صوبوں کو ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے چینی اور گندم کی انکوائری کرنے والی کمیٹیوں کی رپورٹ کوناکافی قرا دیتے مزید سوالات کے ساتھ 3 ہفتوں کے اندر اندر دوبارہ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاون خصوصی صحت نے چین میں موجود پاکستانیوں کیلئے کیے گئے سہولت کاری کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ وزارت خارجہ اوورسیز کی وزارت اور وزارت صحت مل کر عوام اور خصوصاً چین میں پاکستانی طلبا کا ان کے اہل خانہ سے روابط کو یقینی بنانے کیلئے کردارادا کریں اور ہیلپ لائن 24 گھنٹے متحرک رکھیں ۔اس سے پہلے یوٹیلٹی سٹور کے پیکیج سے 50 لاکھ خاندان فائدہ اٹھارہے تھے آج اس کی تعداد کو ایک کروڑ کردیا گیا ہے۔ ریلیف اور پیکیج کی نگرانی اور ثمرات حق داروں تک پہنچانے کیلئے کابینہ نے ایک مانیٹری کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس سارے عمل کو مانیٹر کرے گی اور وزیراعظم کو ہفتہ وار رپورٹ دے گی۔ یوٹیلٹی سٹورکے پیکیج کے دائرہ کار کو 2 ہزار سٹور کے پیکیج کے دائرہ ار کو 2ہزار سٹوروں سے بڑھا کر 4 ہزار تک کردیا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھی وزیراعظم نے بجلی اور گیس قیمتوں میں کمی کیلئے جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2020کی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہاکہ حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے اس میں مزید اضافے کے لئے اقدامات کررہے ہیں حج کوٹہ 60 فیصد سرکاری اور 40فیصد پرائیویٹ حج کوٹہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں ہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر میں نے حج 2020 کے انتظامات کیلئے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور حج انتظامات کا جائزہ لیا ۔ حج اخراجات جنوب سے 4لاکھ 90 ہزار روپے اور شمال سے 4لاکھ 80ہزار روپے ہوں گے ہم اس میں کمی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔حج اخراجات میں اضافے کی بنیادی وجہ اضافی کرایوں اور روپے کی قدر میں کمی ہے ۔ پچھلے سال ہم نے ساڑھے 5 ارب روپے پاکستانی حجاج کو واپس کیا اس بار بھی کوشش کریں گے جتنا ممکن ہوسکے حج اخراجات کو کم کیا جاسکے ۔ پچھلے سال حج کیلئے عمر کی حد 80 سال رکھی تھی اب اس سال 70 کردی ہے ۔ عزیز و اقارب کے ساتھ حج کرنے والے تارکین وطن پاکستانیوں کیلئے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حجاج کی مشکلات کے حل کیلئے منیٰ میں انتظامات کیے جائیں گے جبکہ گلگت بلتستان کے حجاج کیلئے عارضی حج کیمپ قائم کیا جائے گا ۔ حجاج کرام کیلئے دور افتادہ علاقوں میں بائیو میٹرک سینٹر قائم کیے جائیں گے ۔ کراچی ، لاہور ، کوئٹہ اور پشاور کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کیلئے بات کی جائے گی۔70سے 80 ہزار حجاج روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے مستفید ہو ں گے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی حکام سے سہولیات کیلئے بات جاری ہے۔ مثبت نتائج متوقع ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv