تازہ تر ین

نیب ،نیازی گٹھ جوڑ نے مقدمات بنائے،شہباز شریف چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئی،شہزاد اکبر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا چیلنج قبول کرلیا، شہباز شریف نے صحافی ڈیوڈ روز اور برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ لندن کی کوئنز ڈویژن بینچ میں دائر کر دیا ہے، شہباز شریف کا موقف ہے کہ اخبار نے جھوٹے، بے بنیاد الزامات لگائے اور اسے سیاسی مقاصد کےلئے میرے خلاف استعمال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا چیلنج قبول کرتے ہوئے صحافی ڈیوڈ روز اور لندن کے مقامی برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف لندن ہائیکورٹ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے، لندن میں میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لندن ہائیکورٹ کی کوئنز بینچ ڈویژن نے ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روزکو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں جبکہ شہباز شریف کے وکیل الاسڈائرپیپرنے کہا کہ رائل کورٹ آف جسٹس میں مقدمہ شروع ہونے میں 9ماہ س ایک برس تک وقت لگ سکتا ہے۔ شہباز شریف کے لاءفرم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اخبار کی طرف سے معقوم جواب نہ دینے پر عدالت سے رجوع کیا گیا ہے جبکہ صحافی ڈیوڈ روز کی جانب سے شہباز شریف پر خوردبرد کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور آرٹیکل سیاسی مقاصد کےلئے شہباز شریف کے خلاف مہم کا حصہ تھا، الاسڈائیر پیپر کا مزید موقف ہے کہ شہباز شریف کو اپنی ساکھ عزیز ہے اور وہ ان مضحکہ خیز الزامات سے اپنا نام کلیئر کرائیں گے، درخواست میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیوڈ روز کے آرٹیکل میں الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے اور بغیر ثبوت کے الزامات لگانا سیاسی صور پر نقصان پہنچانے کی کوشش تھی، جبکہ شہباز شریف کی جانب سے اخبار کو پہلا قانونی نوٹس 26جولائی 2019کو دیا گیا تھا اور یاد رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کئی بار میاں شہباز شریف کا مقدمہ کرنے کا چیلنج دے چکے ہیں ۔شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈیلی میل کی خبر اس پروپیگنڈے اور سازش کا حصہ ہے جو عمران خان اور اس کے ساتھی کر رہے ہیں اور وہ لوگ اپوزیشن کے پیچھے لگے ہوئے ہیں، خاص طور پر مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کے خلاف اور یہ سب کھ شمیڈ احتساب کے نام پر کیا جا رہا ہے تا کہ لوگوں کے سامنے اپوزیشن کی جگ ہنسائی ہوئی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان عوامی خدمت میں وہ کچھ نہیں کر سکے جو مسلم لیگ نون کی حکومت نے کئے ہیں لیکن جب سے عمران خان نے کرکٹ چھوڑی ہے تو وہ صرف یوٹرن اور دروغ گوئی کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا ہے، ان کی مثال ایسی ہے جیسے چور مچائے چور جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بھی سب کے سامنے آچکی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ برلن سے جاری ہوئی ہے پاکستانی حکام کہاں سے وضاحت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف من گھڑت عمران خان کی ہدایت پر بنائی گئی اور وزیراعظم خان کے چاپلوس شہزادہ اکبر نے ہدایات پر من و عن عمل کیا جبکہ مجھ پر روز 10اور18سوالتا پوچھتے تھے تو یہ جواب کہ میں لندن میں مقدمہ دائر کر دیا ہے،نیب اور نیازی کا گٹھ جوڑ ہے، مجھے آشیانہ کیس میں ضمانت ملی ہے جو ان کے منہ میں طمانچہ ہے، عدالت نے جب پوچھا ثبوت کہاں ہیں تو وہ پیش نہیں کر سکے، اگر پاکستان میں نیب نیازی گٹھ جوڑ کا مقدمہ پاکستان میں کروانا چاہیے تھا جہاں گندا نالے کا مقدمہ بنایا گیا لیکن لندن میں خبر چلا کر اپنے چاپلوس لگوائے گئے، سٹوری چلا کر لندن کے لوگوں کو پتہ نہیں کیا پیغام دیا گیا، لندن کے لوگوں میں یہ سوچ ڈالی گئی کہ ان کے پیسوں پر کرپشن کی گئی، شہباز شریف نے کہا کہ برطانوی امداد سے پاکستان میں سب سے بڑے پروجیکٹس بنے، فلاحی کام ہوئے، ماں اور بچے کے ہسپتال تعمیر ہوئے ہیں اور ان پیسوں سے کرپشن کرنا صرف پتھر دل انسان کا ہی کام ہو سکتا ہے،یہ کام میں نہیں کر سکتا ہوں ،موجودہ حکومت نے مجھے بدنام کرنے کی بجائے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور پاکستان کو بدنام کیا ہے، اور دنیا کو پیغام دیا ہے کہ امداد پاکستان کو نہ دیا جائے کیونکہ یہاں لوٹ مار ہے، میاں شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے میاں نواز شریف کے سوچ کہ پاکستان ہوائی جہاز کی اڑان کی طرح ترقی کرے اور دنیا دیکھے اس سوچ تباہ کر دیا ہے، موجودہ حکومت16ماہ ملک کو کئی سال پیچھے لے گئی ہے، حکومت بھکاری بنادیا ہے اور بھکاری کبھی اپنی چوائس نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ میاں نواز شریف کے دور میں ترقی ہوئی ہے اور انتھک محنت اور کوشش بھی کی گئی ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے ڈیلی میل اخبار اور صحافی ڈیوڈ روز کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔لندن میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ من گھڑت اسٹوری عمران خان نیازی کی ہدایت پر چھاپی گئی، نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑ نہ ہوتا تو میرے خلاف آشیانہ کیس نہ ہوتا، چیف جسٹس نے عدالت میں کہا کہ نیب بتائے شہبازشریف نے کہاں کرپشن کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کا آج تک مجھے فارمل نوٹس نہیں ملا، نوازشریف کی زیر قیادت پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں سینکڑوں بلین بچائے تاہم عمران خان کے حواریوں نے جو کچھ کیا اس کا لندن ہائی کورٹ میں انصاف ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دعوی 14 جولائی کو ان کے خلاف شائع ہونے والے آرٹیکل پر دائر کیا گیا ہے، آرٹیکل میں شہباز شریف پر برطانوی عوام کے ٹیکس کے پیسے کی خرد برد کا الزام لگایا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv