تازہ تر ین

کروناوائرس کا خوف ،دنیا میں چینی شہریوں کا داخلہ بند،اٹلی نے وائرس کے شبہ میں 6ہزار سیاح بحری جہاز میں بند کر دئیے

بیجنگ، نئی دہلی، فن لینڈ، دبئی، نیویارک (نیٹ نیوز) چینی صحت حکام نے اعلان کیا ہے کہ چین کے صوبائی سطح کے31علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس میں کرونا وائرس کے باعث نمونیا کے 7711مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کل 70 افراد اس مرض کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔قومی صحت کمیشن نے اپنی روزمرہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ بدھ کے آخر تک 1370مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور12167 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ تھا ۔کل 124افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔بدھ تک 1737نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں خود اختیار علاقہ تبت میں پہلا تصدیق شدہ مریض سامنے آیا ہے جبکہ 4148نئے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔38ہلاکتوں میں سے 37صوبہ ہوبے اور ایک صوبہ سیچھوان میں ہوئی ہے ۔بدھ کو 131مریض شدید بیمار ہوئے اور 21مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ۔کمیشن نے کہا ہے کہ مریضوں سے قریبی رابطہ رکھنے والوں، کل 88693 کا سراغ لگا لیا گیا تھا۔ ان میں سے2364 کو طبی مشاہدے کے بعد بدھ کو فارغ کر دیا گیا جبکہ81947 دیگر ابھی تک زیرِ مشاہدہ ہیں۔بدھ کے آخر تک ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقہ میں 10،مکا خصوصی انتظامی علاقہ میں7اور تائیوان میں 8مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ شمالی فن لینڈ کے ایک ہسپتال میں بدھ کو ایک چینی سیاح کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ فن لینڈ میں چینی سفارت خانے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے مریض کے ساتھ رابطہ کیا ہے ۔سفارت خانے کے مطابق فن لینڈ ہسپتال نے کہا ہے کہ مریض کا تعلق ووہان سے ہے جہاں سے کرونا وائرس وبا پھوٹی ہے۔ اس مریض کی حالت مستحکم ہے تاہم اسے دیکھ بال اور دو ہفتے تک علاج کی ضرورت ہے ۔ چین کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 2020 سیزن کے لئے سب ڈومیسٹک میچوں کو ملتوی کیا جائے گا تاکہ نوول کوروناوائرس پر بہتر طور کنٹرول کیا جا سکے ۔ چین نے ملک بھر میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے 29 جنوری شام 5بجے تک 27 ارب 30 کروڑ یوآن (تقریبا 3 ارب 94 کروڑ امریکی ڈالر)کی رقم مختص کردی ہے۔ یہ بات چین کی وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات کو بتائی گئی ہے۔ یورپی ملک فن لینڈ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔ فن لینڈ میں چینی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ شمالی فن لینڈ میں 32 سالہ چینی سیاح خاتون میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مریض کا تعلق چین کے صوبہ ووہان سے ہے۔ سفارتخانے کے مطابق فن لینڈ کے ہسپتال نے بتایا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے لیکن اسے 2 ہفتے تک نگرانی اور علاج کے لیے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ چین کی شہری اور دیہی کمیونٹی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران کوئی اجتماع نہ کریں۔ یہ بات شہری امور کی وزارت نے جمعرات کو بتائی ہے۔ وزارت اور قومی صحت کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ رہنما اصولوں کے مطابق شہری اور دیہی کمیونٹی تنظیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ وبائی علاقے اور دیگر مقامات سے واپس آنے والے لوگوں کو مقامی اور طبی صحت کے اداروں سے مل کر بخار اور علامات کی مانیٹرنگ کریں اور ان پر زور دیں کہ وہ گھر پر ہی طبی نگہداشت حاصل کریں۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا وائر س کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کی جنب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیرالہ کے ہسپتال میں ووہان یونیورسٹی کی ایک طالبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جسے ہسپتال کے علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مریض کی حالت مستحکم ہے اور کی قرہیب سے نگرانی جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv