تازہ تر ین
ishaq dar

ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے روک دیا

اسلام آباد/لاہور ( این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیر زانہ اور (ن) لیگ کے رہنما اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے سے روک دیا ،گھر کی نیلامی کے عمل کی تکمیل کےلئے آنے والی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے تبسم اسحاق کی درخواست پر 7نومبر2019 ءکے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا۔ درخواست گزار کی جانب سے قاضی مصباح ایڈوکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ گلبرگ لاہورمیں گھر 14 فروری 1989 ءکو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اپنی اہلیہ کو دیا اور نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دےدیا۔ ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ کو بتایا گیا کہ احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کے خلاف درخواست 7 نومبر 2019 ءکو خارج کردی تھی۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد احتساب عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا اور نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کرلیا ۔ دوسری جانب عدالتی فیصلے سے قبل لاہور میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کے لیے ٹیم پہنچی تھی جبکہ اس موقع پر اسحاق ڈار کی فیملی کے وکلا ءبھی موقع پر موجود تھے۔وکلا ءاور نیلامی کے لیے موجود ٹیم میں بحث مباحثہ ہوا اور انتظامیہ کی جانب سے وکلا ءکو دستاویز وصول کرنے کی درخواست کی گئی جس سے وکلا ءنے انکار کردیا جبکہ اسحاق ڈار کی فیملی کے وکلاءکی جانب سے انتظامیہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن ذیشان رانجھا نے بتایا کہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی کا عمل روک دیا گیا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv