تازہ تر ین

پاکستان کا شمار پر امن ممالک میں ہونے لگا ،پاک فوج کا کردار قابل تعریف ،غیر ملکی سفیر

اسلام آباد ( ملک منظور احمد ) وفاقی دارلحکومت اسلام آبا میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں نے پاکستان میں سیکورٹی اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال میں ہتری کے بعد دنیا کے اہم ممالک کی طرف سے پاکستان کے بارے میں اپنی ٹریول ایڈ وائزری میں تبدیلی کے فیصلے کو انتہائی خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے اس تو قع کا اظہار کیا ہے سیکورٹی خدشات کے خا تمے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاراور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں پاکستان کا رخ کریں گے ۔سفارت کاروں نے دہشت گردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کی لا زوال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈین آف ڈپلومیٹک کور اور ترکمانستان کے سفیر عطا جان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ۔پاکستان سے متعلق مختلف ممالک کی جانب سے ٹریول ایڈ وائزری کو نرم کرنا خوش آئند ہے ۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ان مواقعوں سے استفادہ کرنا چاہیے ۔یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان کا شمار سیاحت کے لحاظ سے دنیا کے 10پرکشش ترین ممالک میں ہوا ہے۔ اسلام آباد میں تعینات یورپی یونین کی سفیر انڈرولا کیمینارا نے خبریں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا کہ اب پاکستان کا شمار پر امن ممالک میں ہو نے لگا ہے ۔سیکورٹی کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے ،پاکستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔بعض ممالک نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈ وائزری میں تبدیلی کی ہے جس سے اقوام عالم میں ایک اچھا پیغام دیا گیا ہے ۔غیر ملکی شہری بغیر سیکورٹی خدشات کے سفر کرسکتے ہیں ۔مراکش کے سفیر محمد کرمون نے خبریں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں گے ۔سیاحت کی صنعت کو فروغ دے کر پاکستان خطیر زر مبادلہ کما سکتا ہے ۔رومانیہ کے سفیر نکولائی گویا نے بھی برطا نیہ کی طرف سے ٹریول ایڈ وائزری میں تبدیلی کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔پاکستان وہ ملک ہے جو قدرتی منا ظر سے مالا مال ہے ۔پاکستان کا تہذیبی ورثہ نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ثقافتی سرمایہ کاری کے ذریعے امن کو اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔سپین کے سفیر مینول ڈوران نے خبریں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے چترال اور دیگر شمالی علاقوں کا دورہ کیا ہے ،میں ان علاقوں کا قدرتی حسن دیکھ کر انتہائی متاثر ہوا ہوں ۔یہ علاقے سیاحوں کے لیے انتہائی پر کشش ہیں ۔جب بھی موقع ملا میں دوبارہ ان خوبصورت سیاحتی مقامات کا دورہ کروں گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv