تازہ تر ین

28 ممالک میں 10 ہزار پاکستانی قید ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

لاہور (ویب ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اس وقت 28 ممالک میں 10 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پر گزشتہ روز ہوا جس میں ویٹو ممالک نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اس لیے سلامتی کونسل کا اس بات کا عکاس ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے اس کا خیرمقدم کیا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ بھی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک کے بعد اب واشنگٹن کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو اور دیگر امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، شاہ محمود قریشی کیپیٹل ہل کا دورہ بھی کریں گے۔

.



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv