تازہ تر ین

اتحادی منانے کی حکومتی کوشش تیز،گورنر سندھ کی پیر پگاڑا سے ملاقات ،جہانگیر ترین کی سر براہی میں حکومتی وفد آج ق لیگ سے ملے گا

کراچی (وقائع نگار خصوصی)وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے بعد مسلم لیگ(ق)بھی ناراض ہوگئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی، سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں کے تحفظات پر چہ مگوئیاں جاری رہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ حکومتی اتحادی اکثر و بیشتر اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے رہے ہیں، ان سے کیے گئے وعدے ہر صورت پورے کرنے چاہئیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہاکہ ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادی بہترین دوست ہیں، اتحادیوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ(ق)سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ طارق بشیر چیمہ کی غیر موجودگی کا بھی نوٹس لیا اور پھر وزیر دفاع پرویز خٹک کو اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کہا ہے کہ سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جہاں کوئی تقسیم قبول نہیں ہے اور نہ ہی اس کی تقسیم ہمارے منشور میں شامل ہے۔منگل کو کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ساتھ ہیں اور مضبوطی سے کھڑے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی گیس کے جائز حق کے لیے صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر کو اس حوالے سے نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ وزیراعظم جو مزید پیکیج بنارہے ہیں وہ پورے سندھ پر محیط ہوں۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ہماری اتحادی جماعتوں میں سے ایک ہے ، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی دونوں جماعتیں ساتھ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی کو منانے نہیں آیا کیونکہ کوئی روٹھا نہیں ہے۔عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبات میں سندھ کی تقسیم کا بل رکھا ہے اسمبلی میں پیش ہونے پر پی ٹی آئی کی حمایت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بات میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ پاکستان میں مزید صوبوں کی ضرورت ہے لیکن وہاں ہے جہاں کے لوگ ایسا چاہتے اور سمجھتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جہاں کوئی تقسیم قبول نہیں ہے لہذا اسے واضح کرلیں کہ جب سندھ کی بات ہوتی ہے سندھ کے عوام کی بات ہوتی ہے تو ان کی خواہش ہے کہ سندھ ایک تھا، ایک ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سندھ کے بیٹے ہیں ہم ایسے کیسے بات کرسکتے ہیں کہ اپنے سندھ کو تقسیم کردیں، سندھ کی تقسیم ہمارے منشور میں شامل نہیں ہے۔مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔پیر کو کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کنگری ہاو¿س میں پیرپگارا سے ملاقات کی۔ پیرپگارا نے گورنر سندھ کے سامنے جی ڈی اے کے خدشات کا اظہار کیا۔پیرپگارا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، جہانگیر ترین کے ساتھ بھی آپ آئے تھے وعدے پورے نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تو پیپلزپارٹی کی ہے وفاق میں تو آپکی حکومت ہے، بجلی اور گیس کے محکمے تو وفاقی ہیں وہ کیوں نہیں سنتے۔گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہتر ہوئے ہیں، وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ساتھ دینے،صبرکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات کا سامناہے، سندھ میں کرپشن،اقربا پروری عروج پر ہے، احتساب کہاں گیا،سندھ میں پیپلزپارٹی کے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایم کیو ایم رہنماں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کو جو حق دہائیوں سے نہیں ملا وہ دلانا ہے، مشترکہ جدوجہد ہے۔ایم کیو ایم کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا بھی تحریک انصاف کو جھٹکا، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی سے پریشان وفاقی حکومت کو جی ڈی اے نے بھی جھٹکا دے دیا ہے۔پیر کے روز مسلم لیگ فنکشنل کے اہم رہنما سردار رحیم نے وفاقی حکومت سے متعلق جی ڈی اے کی ناراضگی اور وفاقی حکومت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا جس پر گورنر سندھ عمران اسماعیل وفد کے ہمراہ کنگری ہاو¿س پہنچے جہاں پیر صدر الدین شاہ راشدی و دیگر رہنماو¿ں نے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیامسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔ جہانگیر ترین کے ساتھ بھی آپ آئے تھے وعدے پورے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تو پیپلزپارٹی کی ہے وفاق میں تو آپکی حکومت ہے، بجلی اور گیس کے محکمے تو وفاقی ہیں وہ کیوں نہیں سنتے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہتر ہوئے ہیں، وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ساتھ دینے،صبرکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات کا سامناہے، سندھ میں کرپشن،اقربا پروری عروج پر ہے، احتساب کہاں گیا، سندھ میں پیپلزپارٹی کے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv